لاہور (ای پی آئی ) عام انتخابات 2024 الیکشن کمیشن کی جانب سے سروے کرنے پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ،
صحافی حبیب ا کرم کی جانب سے درخواست پر حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا ،
تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ میں پرنٹ و الیکٹرانک اورڈیجیٹل میڈیا پر سروے کرنے کی پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر صحافی حبیب اکرم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔
دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو انتخاب کے حوالے سے میڈیا کےلیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا ،
الیکشن کمیشن نے پرنٹ و الیکٹرانک ،ڈیجیٹل میڈیا سمیت تمام صحافیوں پر الیکشن سروے کرنے پر پابندی عائد کی جس پر یکم جنوری کو پیمرا نے ٹی وی چینلز پر کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانے کےلیے مراسلہ جاری کیا ،
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پیمرا کا اقدام ائین کے ارٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے عدالت سروے پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔
درخواست میں عدالت سے حتمی فیصلے تک پیمرا اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے