1
لیول پلیئنگ فیلڈ کیس: الیکشن کمیشن مقدمات بھگتے یا انتخابات کرائے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیا چاہتی ہے کہ ان کے 100 فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں۔لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ تھیں۔رپورٹ کے مطابق آپ کے 1195 لوگوں نے کاغذات جمع کروائے، ہمارے سامنے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی رپورٹس ہیں، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 76 فیصد لوگوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے زیادہ تر لوگوں کے کاغذات منظور ہی ہوئے ہیں۔جسٹس میاں محمد علی مظہر کے ریمارکس،لطیف کھوسہ نے کہا پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوئے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ اپنےجواب میں خود کہہ رہے ہیں کہ ٹربیونلز نے آپ کو ریلیف دیا۔
2
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ کے دروازے پر اپنے پرانے پارٹی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات ،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے ہوئے اور لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا "دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا”۔بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے ایک دوسرے کا مختصراً حال احوال پوچھا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کر مسکراتے رہے۔
3
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات کے حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میری فہرست پر من و عن عمل کرنے کا کہا تھا لیکن عارضی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر 3 دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے۔قاضی انور آڈیو میں کہہ رہے ہیں سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں، کل ٹکٹوں کا اعلان ہو گا، ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔
4
پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آگئے۔چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
5
انتخابات کا ماحول بن چکا، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، قوم کو بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے، بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ پیپلز پارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا تھا، مخالفین جانتے ہیں کہ بلاول انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا مولانا فضل الرحمان کےبیان پر ردعمل
6
دورہ کابل، فضل الرحمان کی افغان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات،جے یو آئی سربراہ نے افغانستان کے نائب وزیراعظم مولانا عبدالکبیر سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی، مولوی عبد الطیف منصور اور دیگر موجود تھے۔ملاقات میں افغانستان میں پاکستانی مشن سربراہ عبیدالرحمان نظامانی بھی شریک ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام کے اعلامیے کے مطابق مولوی عبدالکبیر نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد کا کابل آمد پر خیرمقدم کی۔ افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر وفد کو بریفنگ دی
7
ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید نیچے گرنے کا امکان،شدید سردی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں درجہ حرارت مزید نیچے جانے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات، آج کراچی کے مضافتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار آج بھی متاثر رہا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
8
پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آگئے، چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں تاہم وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔ترجمان وزیر صحت ، دوسری جانب اسلام آباد سمیت زیادہ ترائیرپورٹس پرباہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے، بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔
9
راولپنڈی: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔
10
5جنوری کو استعفیٰ بھجوایا چیف الیکشن کمشنر نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفاقی سیکرٹری عمر حمید، اُنہیں ڈاکٹرز نے معمول کے مطابق کام کرنے کی بجائے علاج معالجہ کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، 5 جنوری کو اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنا استعفیٰ بھجوایا مگر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکمال شفقت استعفیٰ منظور نہیں کیا اور علاج کے دوران گھر پر معالجین کی ہدایت کے مطابق بیڈ ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔جنگ گروپ کے سینئر صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو
11
غزہ میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 600 سے زائد مریض اور عملہ تاحال لاپتا،دیرالبلح میں اسرائیلی حملے میں اب تک 8 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے 600 سے زائد مریضوں اور عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت، اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے دیرالبلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر ڈرون حملہ کردیا جس میں کئی مریضوں اور عملے کے افراد کا شہادتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔غزہ میں اسرائیل کی بلا تفریق اور لگاتار بمباری کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کو 26 دسمبر سے اب تک چوتھی مرتبہ شمالی غزہ میں اسپتالوں کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔
12
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔کہا پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔
13
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ، ٹینک تباہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات،حزب اللہ کی جانب سے جبل ہرمون کے اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی 62 راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے۔حزب اللہ کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کردی ہے کہ میزائل حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیش تر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
14
81 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب، 9 نامزدگیوں کیساتھ ’ باربی ‘ کا پہلا نمبر،دوران تقریب اوپن ہائیمر (Oppenheimer) ) نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ ’ پوور تھنگز ‘ نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔فلمی دنیا کی دوسری بڑی ایوارڈ تقریب میں سیلین مرفی اور للی گلیڈ اسٹون نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈرامہ اوپن ہائیمر میں بہترین معاون اداکار اور کرسٹوفر نولن کو اوپن ہائیمر کیلئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔
15
باجوڑ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید،دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
16
عام انتخابات: بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کامیاب، رکن پارلیمنٹ منتخب،شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی قیادت کرنے والے 36 سالہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑ ے مارجن سے شکست دی۔
17
بنگلادیش: شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی،حسینہ واجد کی جماعت بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ بنگلادیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


