1
این اے 242 سے شہباز، این اے 129 سے میاں اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت۔عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے خلاف مسعود خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر کے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
2
پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کئے۔ترجمان وزارت مذہبی امور ،معاہدے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔انیق احمد
3
ملک میں دھند کا راج برقرار، آج بھی 12 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 اور پی کے 112 نے لاہور میں لینڈنگ کی ہے۔ابو ظہبی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز 161 ، اسلام آباد سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے 2 پروازیں اور کراچی سے سکھر کے لیے پرواز پی کے 530 بھی اڑان نہ بھر سکی۔کراچی سے ملتان کے لیے پی آئی اے کی پرواز 531، پی آئی اے کی ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 اور نجی ایئر لائن کی مسقط سے پشاور آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
4
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر اور فواد چودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
5
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،وطن واپس جانیوالے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار سے متجاوز، 07 جنوری کو مزید 902 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 274 مرد، 168 خواتین اور 460 بچے شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 61 ہزار 783 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
6
کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل،سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو کی موجودگی میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، محمود مولوی اورعلی جونیجو نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔ استحکام پاکستان پارٹی تیزی سے کراچی میں مقبول ہورہی ہے، ہم نئی جماعت ہیں اور انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں، انتخابات میں ہم دیگر جماعتوں کو سرپرائز دیں گے۔محمود مولوی، استحکام پاکستان پارٹی نے 40 سے زائد امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں، کوشش ہے الیکشن سے قبل اپنی تنظیم سازی مکمل کرلیں۔علی جونیجو
7
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہو گی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے عدالت سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے اجازت دے دی تھی۔
8
بلے کی بحالی: پی ٹی آئی کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے آج سماعت کی استدعا،پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان کا مؤقف ہے کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے جس پر فوری سماعت کی جائے۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
9
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یہ خطے میں شدید تناؤ کا وقت ہے، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی نہیں ہونی چاہئیے۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی اور قطری وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں امداد فراہمی کے راستوں میں رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں، اسرائیل سے شہریوں کی اموات کو کم کرنے پر بات ہوگی، غزہ میں بہت سے صحافی بھی مارے گئے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو گھر واپسی کے قابل ہونا چاہیے، غزہ کے شہریوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔حماس رہنما کے قتل نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو متاثر کیا ہے، قطر اسرائیل حماس مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان
10
خشک میوہ جات کی مانگ بڑھتے ہی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر،سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو خشک میوہ جات کی مانگ بھی بڑھ گئی، شہری کاجو، مونگ پھلی، اخروٹ، بادام اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت کیلئے مارکیٹ میں مصروف تو نظر آ رہے ہیں مگر ساتھ ہی مہنگائی کا شکوہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دیگر میوہ جات تو اپنی جگہ مگر چلغوزہ شہریوں کی پہنچ سے بہت دور ہوگیا ہے جبکہ دیگر میوہ جات کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے تجاوز کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس قیمتیں زیادہ ہیں، مہنگی اشیا خرید کر سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔دکاندار، مہنگے چلغوزے اور کاجو صرف دیکھے ہی جا سکتے ہیں خریدنا تو اب بس میں نہیں رہا۔شہری
11
حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،حیدر آباد کے علاقے تھانہ مارکیٹ کی حدود میں کالی موری کے قریب مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی کے دوران مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث ہے جسے تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس
12
ٹرین میں سفر کے شوقین افراد کیلئے ‘پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار متعارف، پاکستان ریلویز نے پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا آغاز کیا ہے جو ابتدائی طور پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔ریلوے حکام، جدید ترین ڈائننگ کار میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 40 کھانے کی اشیاء پر مشتمل ایک وسیع مینو رکھا گیا ہے۔پریمیم لاؤنج کا مقصد مسافروں کو ان کے ٹرین کے سفر کے دوران ایک آرام دہ سفر اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے


