1
ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے نواز شریف ہیڈ آف اسٹیٹ بنیں: مشاہد حسین سید کا اے آر وائی نیوز کو انٹرویو، نواز شریف دل بڑا کریں، وزیر اعظم بننے والا چکر چھوڑیں اور صدر بن جائیں۔ زمینی حقائق اور نواز شریف کو جانتے ہوئے کہوں گا کہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں، ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ وہ ہیڈ آف اسٹیٹ بنیں۔میں نہیں چاہتا نواز شریف چوتھی بار پھر نکالے جائیں، اب ہائبرڈ پلس سسٹم ہے جس میں نواز شریف کا گزارا نہیں ہو سکتا، 6 میں سے 3 وزرائے اعظم کو جیل جانا پڑا، نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں۔‘‘
2
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا۔ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
3
کراچی مجرموں کے لیے جنت بن گیا، 2023 کے جرائم کی ہوش اڑا دینے والی تفصیلات، شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں مختلف واقعات میں 100 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوئے۔کراچی میں 2023 میں 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 134 شہریوں کو بے دردی سے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ 2023 میں 28 ہزار سے زائد شہریوں کے موبائل اور 59 ہزار 305 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اس کے علاوہ 12 ماہ میں 2 ہزار 336 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔کراچی میں 2023 میں 2 بینک لٹے، 17 اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتے کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 411 شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے، سینکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے، 2023 میں اغوا اور بھتہ خوری کے کیسز بھی بڑھے۔
4
جماعت اسلامی کے کارکن کی قتل کی سپاری کس نےدی؟ پولیس تفتیش میں بڑا انکشاف، پولیس نے کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کارکن کے قتل میں ملوث گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر کی نشاندہی پر مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔جماعت اسلامی کارکن کے قتل کی سپاری اس کے رشتے دار نے دی، مقتول وسیم کے رشتے دار شاہ زیب نامی شخص نے 5 لاکھ روپے دیکر قتل کرایا، شاہ زیب نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کر واردات کو انجام تک پہنچایا۔
5
سال نو کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔ قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ آٹھ سے چودہ جنوری اور دوسرا مرحلہ پندرہ سے انیس جنوری تک لکی مروت، جنوبی وزیرستان میں جاری رہے گا۔قومی انسداد پولیو مہم ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔