1
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے سیاست میں جو کچھ کیا وہ خود بھگت رہے ہیں ۔ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کی سماعت پر پہنچے ہیں ہم سمجھتے ہیں تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے بلکہ ہم تاریخ کو درست کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جو ایک کلپ چلایا گیا، آمریت میں امر کی ایک کیس میں دلچسپی تھی، ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کا جس طرح فیصلہ کرایا گیا، تاریخ اس کی گواہ ہے، امید ہے کہ بارہ سال بعد اس کیس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ضرور ملے گا۔ سپریم کورٹ کیلئے موقع ہےکہ اپنے ادارے سےداغ کودھوئے، بھٹو کیس کی آج تک مثال نہیں دی گئی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ،لیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا جبکہ وکیل مرکزی صدر پی ٹی آئی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر لئے۔الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
3
عام انتخابات کی گہما گہمی، لیگی قائد نوازشریف بھی متحرک،پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ سوموار 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہوگا۔ مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے قائد نوازشریف کے ہمراہ ہوں گی۔پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی جبکہ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا لہو گرمائیں گی۔
4
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لاہور مسلم لیگ کا تھا اور رہے گا۔نواز شریف اور شہباز شریف عزم کے ساتھ آئے ہیں، ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اس لیے ہم نے بلاول بھٹو یا کسی اور کے خلاف اعتراضات داخل نہیں کیے۔رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہودکی کراچی میں میڈیا سے گفتگو، کہاہ شہباز شریف پہلے بھی ایک وژن کے ساتھ کراچی آئے تھے اب بھی ہمارے پاس کراچی کی ترقی کا ایک مکمل پلان ہے، سندھ میں ایک وسیع الجماعتی اتحاد بنایاہے جس کے درمیان تمام معاملات ایک دو روز میں طے ہو جائیں گے، این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے اچھی خبر ملے گی۔
5
ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج،لیکشن ٹریبونل سندھ نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔وکیل فہمیدہ مرزا کے دلائل،دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
6
محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر،محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔