1
تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ نے5 جنوری کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پورا پاکستان 5 سال نااہلی کے مدت کے قانون سے خوش ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ,5 جینٹلمین کی دانش 326 کی پارلیمان پر کیسے غالب آ سکتی ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نااہلی کی سزا تاحیات ہو گی، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب موڈ میں ہوں تو تاحیات نااہل کر دیں اور جب موڈ نہیں ہے تو نااہلی ختم کر دیں: چیف جسٹس،پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نا اہلی تاحیات کیوں؟ تاحیات نااہل کرنااسلام کیخلاف ہے: چیف جسٹس،قانون آچکا ہے اور نااہلی 5 سال کی ہوچکی تو تاحیات والی بات کیسے قائم رہےگی؟ جسٹس منصور،سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئین کی تشریح غلط کی: اٹارنی جنرل
2
تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہےکہ پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہےکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو،کہا یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے، محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائےگا۔
3
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سربراہی میں اتوار کے روز وار کیبنٹ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف فوجی ایکشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اگر ہم اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں تو صرف کامیابی حاصل کریں گے، ہم شمالی اور جنوبی غزہ کے لوگوں کے لیے سکیورٹی کو واپس لائیں گے۔وارکیبنٹ سے خطاب
4
ثروت اعجاز کے کاغذات مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار، ثروت اعجاز قادری کے تجویز کنندہ کا تعلق دوسرے حلقے سے ہے۔ریٹرننگ افسر، ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے امیدوار علی امین گنڈاپور کی اپیل منظور کرلی گئی۔الیکشن ٹربیونل نے علی امین کی این اے 44، پی کے 112 اور 113 پر الیکشن لڑنے کے لیے اپیلیں منظور کرلیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی پی 150 سے عباد فاروق کی اپیل مسترد کردی اور ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
5
رواں مالی سال کے 6 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس کس نے ادا کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔(ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں تنخواہ دارطبقے نے 158 ارب روپے ٹیکس دیا جو برآمد کنندگان کی نسبت 248 فیصد زیادہ ٹیکس ہے جب کہ رواں مالی سال پہلے 6 ماہ میں تنخواہ دارطبقے نے گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا، رواں سال تنخواہ دارطبقے سے 300 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہونےکا امکان ہے۔رواں مالی سال پہلے 6 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس228 ارب روپے ٹھیکداروں نے ادا کیا اور ٹھیکیداروں کی طرف سے ادا کیا گیا ٹیکس گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر


