1
کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کا انکشاف،رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے "کلک” پروجیکٹ کے تحت 32 ارب روپے کے منصوبوں میں گھپلے کیے گئے ہیں۔مانیٹرنگ ٹیم نے پہلے فیز میں 157 اسکیمیں مانیٹر کیں جس میں 100سے زائد منصوبوں میں غیر معیاری کام کا پتہ چلا جب کہ دوبارہ 50 اسکیموں میں سے 31 پر غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف ہے۔مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران نے استعمال شدہ پیور روڈز بنائے۔محکمہ منصوبہ بندی نے ورلڈ بینک کو بھی کراچی میں ہونے ولے اس غیر معیاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔
2
9 مئی واقعات میں گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 9 مئی واقعات کی تحقیقات میں مزید 382 ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے، 282 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔9 مئی کے واقعات کے لاہور میں دہشت گردی کے 14 مقدمات درج ہوئے جب کہ 49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے، 1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے، اور 884 ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔پولیس حکام
3
لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔پولیس ، مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔
4
شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل،الیکشن ٹریبونل میں این اے 242 پر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے بتایا اعتراض کنندہ کا کہناہے شہباز شریف نے حقائق چھپائے، جس پر وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آر او کے سامنے جواعتراضات تھے وہ مستردہوئے، کوئی ٹیکس کوئی واجبات نہیں ہیں۔ شہباز شریف نےوزیر اعظم کی حیثیت سےکوئی تنخواہ نہیں لی ، شہباز شریف نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کااین او سی بھی منسلک کیا، اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں،
5
گھریلوں ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بہو اور کم سن پُوتی قتل، ملزم لیاقت واردات کے بعد موقع سےفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔سوات میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مٹہ کے علاقے سر بانڈہ میں کار کھائی میں گر گئی، اس حادثے کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


