1
آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح: سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی ختم کر دی۔، عدالت نے 5 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نا اہلی تاحیات نہیں ہو گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نا اہلی تا حیات نہیں ہو گی، سپریم کورٹ نے 6-1 کے تناسب سے فیصلہ سنایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا اور کہا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات بھی نہیں ہے، نااہلی عدالتی فیصلہ موجود ہونے تک ہے۔
2
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بحرین کا دورہ، بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی، ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر، بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔
3
سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج تفویض،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کے علیل ہونے پر الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی غیر موجودگی میں سپیشل سیکرٹری بطور سیکرٹری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
4
سرما کی چھٹیاں ختم، 10 جنوری سے سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
5
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری،سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے روبکار جاری کی۔ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
6
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان امریکی مشن
7
مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ آج قائد نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے تاحیات نااہلی کا عدالتی ناانصافی کا سیاہ باب آخر کار ختم ہوا۔آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی من چاہی تشریح کے ذریعے پاکستان اور عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بین الاقوامی رسوائی کی دلدل میں دھکیلنے والے سیاہ کردار آج عدالت، عوام اور وقت کے کٹہرے میں مجرم قرار پائے ہیں جنہوں نے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر پچیس کروڑ عوام اور ترقی کرتے پاکستان کی بنیادیں تک ہلا ڈالیں۔
8
انڈس ہائی وے پر 3 گاڑیوں کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، مانجھند انڈس ہائی وے پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں، تیز رفتار ٹرالر، کار اور ایمبولینس کے درمیاں ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
9
دفتر خارجہ نے پاکستان کو ‘مخصوص تشویش کا ملک قرار دینے کا امریکی بیان مسترد کر دیا۔ اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ یہ بیان متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے۔پاکستان کو مخصوص تشویش کا ملک قراردینا زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
10
فیض آباد دھرنا: تحقیقاتی کمیشن نے تحقیقاتی مدت ایک ماہ تک بڑھانے کی درخواست دیدی۔ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے، کمیشن نے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن کو طلب کر لیا، کمیشن نے سابق ڈی جی رینجر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔کمیشن نے سابق سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو بھی مدعو کر لیا، تمام افراد کو 9 اور 10 جنوری کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد ندیم نے بھی اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
11
جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ: خیبرپختونخوا بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان، پشاور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور ملحقہ اضلاع میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ ہو گا، پشاور سمیت 11 اضلاع میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔عدالتوں کے سامنے فائرنگ افسوسناک ہے، ملزم کا اسلحہ سمیت اندر آنا قابل مذمت ہے، بار کونسل کی جانب سے باجوڑ حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔حکومت عدالتوں کو فول پروف اور موثرسکیورٹی فراہم کرے، اگر سکیورٹی فراہم نہیں گئی تو ہڑتال میں توسیع کریں گے، وکلاء بھی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جامہ تلاشی میں تعاون کریں۔بار کونسل
12
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور تیار،پی ٹی آئی پی منشور میں تعلیم، صحت، پولیس ریفارمز، اقلیتی برادری کے حقوق، ماحولیاتی مسائل شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں پوسٹنگ، ٹرانسفر کا نظام بہتر بنانے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا شامل ہے، ذہین طلبہ کو سکالرشپ دینا، فرنیچر کی فراہمی اور سکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔
13
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ’قومی یکجہتی الائنس‘ کا حصہ بن گئی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اعجازالحق کے ساتھ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا، صدر مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق نے بتایا کہ ہمارے مذاکرات گزشتہ تین ماہ سے جاری تھے، بہت سارے آزاد امیدوار موجود ہیں جن کو کسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔
14
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھرکا بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرنے پر غور،مکی آرتھر جلد اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیں گے، پی سی بی نے مکی آرتھر سے رابطہ کرکے معاملات طے کر لیے۔مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا تھا، عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد غیر ملکی کوچز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
15
اسرائیلی فوج غزہ کے 94 ہسپتالوں، 76 ایمبولینسزپر294 حملے کرچکی ہے ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 22 دسمبر کو کئے گئے غزہ میں امدادی کارروائیوں کے لئے رسائی دینے سے متعلق فیصلے بارے پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کر دی گئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ سے متاثر غزہ کے مکینوں کی امدادتک رسائی کے لئے جنگ کا بند ہونا ضروری ہے۔
16
ذیابیطس کیلئے منفرد آگاہی پروگرام ، سعودی عرب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل، وزیر صحت فہد الجالاجیل نے اس سلسلے میں گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کیا ہے، یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سنٹر کی طرف سے لوگوں کو مسلسل جمع کر کے انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پرملا ہے۔اس سنٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں اس مرض سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی، وزیر صحت نے سنٹر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا ۔
17
پاکستان ریلویز کا ایندھن کی بچت اور چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ، پاکستان ریلویز نے آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم تیار کر لیا، آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم پر 10 جنوری سے عملدرآمد شروع ہو گا۔فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سسٹم کی تنصیب کے بعد ایندھن کی ٹریکنگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔ اس سسٹم سے ریلوے کی آپریشنل افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا، ریلوے کے مالی وسائل کی بھی بچت ہو گی اور ضیاع میں کمی آئے گی۔ترجمان پاکستان ریلویز


