1
نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی،سپریم کورٹ کے فیصلےکے تحت سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کےکیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے 6 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، عدالت نے اپنے فیصلے میں سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو اوور رول کردیا۔
2
فضل الرحمان کی افغان وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغان حکومت کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں جہاں انہوں نے افغان کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔سربراہ جے یو آئی نے آج افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ سمیت افغان کابینہ کے اہم ارکان بھی شریک ہوئے۔
3
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی،خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم زخمی ہونے والے تمام خواجہ سراؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس
4
انٹربینک میں آج روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر 12 پیسے کم ہوئی ہے۔12 پیسے سستا ہونےکے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 28 پیسےکا ہے۔انٹر بینک میں اس سے قبل ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
5
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، انڈیکس 277 پوائنٹس گرگیا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 886 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 277 پوائنٹس کم ہوکر 64237 پر بند ہوا۔حصص بازار میں 48 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی 12.74ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 9319 ارب روپے ہے۔