1
سانحہ 9 مئی: عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔عدالت
2
پی پی نے عاجز دھامرا اور سلیم مانڈی والا سمیت دیگر کو بھی ٹکٹ جاری کردیے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری کے صوبائی حلقے پی ایس 108سے ملک فیاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ پی ایس 88 سے سید مزمل شاہ امیدوار ہوں گے اور این اے 192 سے میر شبیر بجارانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
3
موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں اسکولز کل سے کھلیں گے، اوقات تبدیل،سرد ی کی لہر کے باعث 22 جنوری تک اسکول کھلنے کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔سردیوں کی تعطیلات اور نئی اسکول ٹائمنگ سے متعلق محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چھٹی کے وقت کا تعین نہ ہونے کے باعث طلبہ اور والدین ابہام کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 22 جنوری تک چھٹی کب ہوگی یہ بھی بتایا جائے۔
4
190 ملین پاؤنڈ کیس: شہزاد اکبر، فرح گوگی اور ذلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنیکا حکم،احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے اشتہاری قراردینےکے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
5
این اے 242 کراچی: شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد،شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔درخواست گزار حسنین چوہان کا مؤقف،شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، آر او کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔الیکشن ٹربیونل نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد اس کی اپیل مسترد کردی تاہم تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
6
نواز شریف اور فیملی کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب انویسٹی گیشن بند،شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن کی منظوری 31؍ مارچ 2000ء کو دی گئی تھی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شریف فیملی نے خفیہ طور پر شریف ٹرسٹ میں کروڑوں روپے وصول کیے ہیں۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ٹرسٹ کے کھاتوں کا آڈٹ نہیں کرایا گیا اور رقوم میں خرد برد کی گئی ہے۔
7
سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کر دی اور یہ فیصلہ 1-6 کی اکثریت سے سنایا گیا۔عدالت نے سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو ختم کردیا اور قرار دیا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔
8
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، اس وقت خام تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہے، 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔
9
جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری،کراچی کی بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزمان کو نوٹسز ملے تھے وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے۔
10
آر او کا فیصلہ کالعدم قرار ، ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کےکاغذات نامزدگی منظور،ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے تھے اور ، پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے تھے، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
11
جنوبی افریقا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔32 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر ہینری کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔کلاسن کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت میں کیا گیا ہے جب ان کو بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
12
شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید،۔ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔،شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر
13
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پیسے اور زیورات بھی چوری کرلیے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میڈیا آفس نے بتایا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج غزہ سے لاکھوں ڈالر کی نقدی اور سونا چوری کرچکی ہے۔درجنوں شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے ان کے پیسے اور سونا چرایا ہے، چوری کی گئی نقدی اور سونے کے زیورات کی مالیت 90 ملین شیکل (25 ملین ڈالر) سے زائد ہے۔
14
دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، مزید 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ، پی آئی اے کی ابوظبی پشاور، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی جب کہ نجی ائیر لائن کی شارجہ اسلام آباد اور مانچسٹر اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ریاض کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، اس کے علاوہ لاہور دبئی، ملتان دبئی، کراچی کوئٹہ اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
15
خیبرپختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے ای ڈومیسائل نظام متعارف،متعارف کروائے گئے ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ cfc .kp.gov.pk پر جاکر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرے گا، درخواست گزار نادرا جاکر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور یوں حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔ ای ڈومیسائل کی سہولت سے جہاں شہریوں کو نہ تو دفاتر میں طویل انتظارنا پڑے گا، وہیں ان کو بھاری سفری اخراجات سے بھی چھٹکارا ملے گا۔
16
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی،امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 3 فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔ گیس کی قیمت 5 فیصدکم ہوکر 2 ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔


