1
پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کیلئے درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی،پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، پی ٹی آئی وکیل شاہ فیصل اتمانخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر شاہ مہمند عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر گوہر راستے میں ہیں، کیس کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دیا جائے۔اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم جواب جمع کرتے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ ابھی جواب جمع کر لیں۔عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔
2
کل سے گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں 70 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ عوام کی صحت سے متعلق مسائل ہی اصل مسائل ہیں، ہیلتھ سکیورٹی نظام میں خامیوں کو دور کرنا ہوگا، کورونا کی وجہ ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔ نگران وزیر صحت ندیم جان کی نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس ،
3
شہریار آفریدی کے کاغذات نامزدگی منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت،شہریار آفریدی کی اپیل پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی جسے منظور کر لیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔
4
میں آج بھی یہی کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری موجود ہے۔جاوید لطیف، 9 مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، 3 دن پہلے جیل سے بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیں، کیا الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی۔ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال میں کونسا کام کیا جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے، عالمی قوتیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں، نواز شریف کو ہٹانے کیلئے عالمی سازش کی گئی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
5
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شمس محمود اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
6
جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
7
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔08 جنوری کو مزید ایک ہزار 16 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 336 مرد، 269 خواتین اور 411 بچے شامل ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 08 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 62 ہزار 799 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
8
محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم میں 8 ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز کے قیام کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا، انہوں نے خدمت مرکز کے باہر موجود کار ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔ رش کے خاتمے کیلئے مزید سنٹرز کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے گا۔محسن نقوی
9
بہاولپور: مسافر بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،7زخمی ہو گئے، بہاولپور کی حدود میں قومی شاہراہ پر نوشہرہ جدید کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 17 شدید زخمی ہوئے ۔د ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
10
بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، گھنٹوں لوڈشیڈنگ معمول،آج بجلی کا شارٹ فال 4770 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی طلب 15 ہزار500 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام میں جگہ جگہ فالٹ آ رہے ہیں۔ پن بجلی سے 660 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1400میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، آئی پی پیز مجموعی طور پر 6500 میگاواٹ تک بجلی بنا رہے ہیں۔پاورڈویژن ذرائع
11
نجکاری بورڈ کا اجلاس: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری،منگل کو دوبارہ ہونے والے بورڈ اجلاس میں ڈرافٹ سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی جائے گی، بورڈ کی منظوری کے بعد لین دین کو حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے قانونی نکات سے متعلق جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد ایوی ایشن کے کاروبار اور پی آئی اے کے اثاثوں کو الگ کرنا ہے، تجویز کے تحت غیر بنیادی اثاثوں کو ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کیا جائے گا،


