1
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے، اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ، چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
2
پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، باہمی تعلقات کی اہمیت پرزور، اجلاس کے دوران فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا، جبکہ مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر
3
لاپتہ افراد کمیشن نے تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں۔کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ 3485 کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے، بلوچستان سے 2752 شہریوں کی جبری گمشدگی کے کیسز موصول ہوئے۔کے پی سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کی وجہ شرپسندی اور ڈرون حملوں میں ہلاکتیں ہیں، جنگی حالت پر فیملی کو بتائے بغیر بیرون ملک ہونا بھی جبری گمشدگی کیسز کی وجہ ہے۔لاپتہ افراد کو پیش کرنے کے لیے 744 پروڈکشن آرڈر جاری کیے، صرف 52 پر عمل ہوا، کمیشن کے جاری کردہ 692 پروڈکشن آرڈرز پر متعلقہ حکام نے عمل نہیں کیا۔
4
عام انتخابات: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے کاغذات درست قرار،الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل منظور کر لی۔ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندار گلزار کی اپیل پر سماعت کی اور ان کے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
5
توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا، گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل،تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری،ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہوں میں شامل ہیں۔
6
سرکاری سکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنیکی تیاریاں،سرکاری حج سکیم کے تحت درخواست دینے والے سوا 5 ہزار پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا، ریگولر حج سکیم کے تحت 5 ہزار 6 سو33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے، آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔
7
برطانوی ہائی کمشنر کی پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی، ہائی کمشنر نے کراچی میں پی پی پی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈروں ، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے بھی ملیں، آئندہ ایام میں آئی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کی، ملاقاتوں میں معاشی تعلقات اور بروقت پُرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
8
8 فروری کو یوم الحساب ہوگا، اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔ مفتی تقی عثمانی نے فتویٰ دیا ہے کہ فلسطین میں جہاد فرض ہو چکا ہے، سب سے پہلے عربوں پر جہاد فرض ہے، اگر وہ نہیں کرتے ہم پر یہ جہاد فرض ہے، اگر میں حکومت میں ہوتا تو سب سے پہلے فلسطین پہنچتا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمارے حکمرانوں نے بیچا ہے، جب کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، فلسطینی بچے قیامت کے روز ہمارے گریبان پکڑیں گے تو کیسے چھٹکارا ہو گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق
9
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز نے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا، سکولوں کے مسائل حل کرنا ہیں، ہم نے پہلے بھی غریب کے بچوں کی تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے، چاہتا ہوں سرکاری سکولوں اور مدرسے میں ایک جیسی تعلیم ہو، بہترین تعلیم کیلئے تمام سہولیات اپنے 5 سال میں فراہم کیں، اپنے وقت میں محکمہ صحت میں بہت کام کیا ہے، عوام کو صحت کارڈ دیا۔تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی پریس کانفرنس
10
توہین عدالت کیس: اے این پی رہنما ایمل ولی خان کی پشاور ہائیکورٹ طلبی،وہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی رہنما ایمل ولی خان کو 11 جنوری کو طلب کر لیا۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ ایمل ولی خان پیش ہو کر وضاحت کریں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ملگری وکیلان کون ہیں؟ وکیل درخواست گزار بیرسٹر سرور شاہ نے بتایا کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی وکلا ونگ ہے۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھ لیں اگر میں ملگری وکیلان کا حصہ رہا ہوں تو یہ پھر اپنے ہی وکیل کو دھمکی دے رہے ہیں۔
11
جتنی بھی سازشیں ہوں الیکشن بروقت ہونے چاہئیں۔ سینیٹ میں کارروائی کس کے کہنے پر ڈالی گئی؟ کونسی پارٹی ہے جو انتخابات میں جانے سے گھبرا رہی ہے، یہ لوگ اصل میں نااہل ہیں لیکن سرٹیفکیٹ اہلیت کے مل جاتے ہیں، قانونی چیز تو قانونی لوگ کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس، کہا ک شہری کی حیثیت سے ہم بہت کچھ سمجھ رہے ہیں، چیف جسٹس کے فیصلے یہ ثابت کریں کہ وہ کسی کی فیور میں نہیں، انصاف ہونا بھی چاہیے اور نظر بھی آنا چاہیے، کل لوگوں نے فیصلہ ضرور سنا لیکن کیا انصاف ہوتا ہوا دکھائی دیا ہے۔
12
پیپلزپارٹی بلوچستان میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ میری غریب عورتیں آج بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کی بات کی، شہداء کے ورثا کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میرے رشتے داروں کو شہید کیا گیا، پیپلزپارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے، شہداء کے ورثا کبھی نہ سمجھیں کہ وہ تنہا ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو، آصف زرداری شہداء کے لواحقین کے وارث ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی
13
پرویز الہٰی و دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ،ایپلٹ ٹریبونل جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدواران نے این اے 64، 69 گجرات، پی پی 32،34 گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دوران سماعت مونس الہٰی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپین میں پاکستانی ایمبیسی نے مونس کے ساتھ تعاون نہیں کیا، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی ایک دوست کے ذریعے دستخط کر کے پاکستان بھجوائے گئے۔بعدازاں ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


