1
پی ٹی آئی نے میڈیا ریلیشن اور لابنگ کیلئے امریکا میں 2 نئی فرمز سے معاہدہ کرلیا۔پی ٹی آئی امریکا کے رہنما عاطف خان نے تصدیق کی کہ فرمز پاکستان میں انتخابات کے مانٹیرنگ کے علاوہ امریکا اور انٹرنیشنل میڈیا سے رابطے میں رہیں گی۔ امریکی پی آر فرمز سے تین ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے، پی آر فرمز 10 دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
2
جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کیلئے جسٹس مظاہر کی حکم امتناع کی درخواست مسترد،جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ججز کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت ریفرنس دائرکرسکتے ہیں یا سپریم جوڈیشل کونسل خود کارروائی کرسکتی ہے۔وکیل مخدوم علی خان،عدالت سمجھتی ہے پہلے شکایت گزاروں کو نوٹس ہونے چاہئیں ورنہ کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ جسٹس امین الدین خان
3
پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں۔ایک ارب ڈالر17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں، ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد کی شرح عائد ہے۔
4
درجنوں گاڑیاں، پلاٹس اور اکاؤنٹس، فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔فرح گوگی پاکستان میں متعدد پلاٹس،گھر اور گاڑیوں کی مالک ہیں، پاکستان میں ان کے نام 9 پلاٹ ہیں جن میں سے لاہور میں 5 اور اسلام آباد میں 4 پلاٹ ہیں، فرح گوگی کے نام ڈی ایچ اے لاہور میں 4 اور 10 مرلے کے پلاٹ ہیں۔ فرح گوگی کے نام نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ڈھائی اور4 مرلے کے پلاٹ ہیں، اس کے علاوہ ان کے نام اسلام آباد میں ایک 40 اور دو 100 کنال کی زمین ٹرانسفرکی گئی ہے۔ان کے نام پاکستان میں 22 گاڑیاں ہیں جب کہ فرح گوگی کے کراچی اورلاہورکے مختلف بینکوں میں 29 بینک اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔
5
لاپتا افراد کے سب سے زیادہ کیسز کے پی سے رپورٹ ہوئے: کمیشن کی رپورٹ جمع،لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 3485 کیسزکے پی سے رپورٹ ہوئے،کے پی سے شہریوں کے لاپتا ہونے کی وجہ شرپسندی اور ڈرون حملوں میں ہلاکتیں ہیں جب کہ بلوچستان سے 2752 شہریوں کی جبری گمشدگی کے کیسز موصول ہوئے۔لاپتا افراد کمیشن کی رپورٹ
6
ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کردی، الیکشن کیلئے نااہل قرار،فواد چوہدری کی جانب سے این اے 60 اور این اے61 جہلم میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنےکے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل خارج کر دی اور آر اوکا فیصلہ برقرار رکھا۔
7
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ، اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16ہزار400 روپے ہے۔گزشتہ روز 1900 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16ہزار 100 روپے تھی۔آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہے۔


