1
ن لیگ نے آئی پی پی کو لاہور سے 2 نشستیں دینے کی حامی بھرلی۔ عبدالعلیم خان اور عون چوہدری کو قومی اسمبلی کی نشست پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ن لیگ این اے 117 سے علیم خان کو سپورٹ کرے گی، این اے 128 سے حافظ نعمان کی جگہ عون چوہدری کو سپورٹ کیا جائے گا۔ حافظ نعمان کو مہر اشتیاق کی جگہ این اے 129 کا امیدوار بنایا جائے گا۔
2
کراچی میں لڑکی عمارت کی 12ویں منزل سے گر کر جاں بحق ،ہ 20 سالہ لڑکی اقراء نفسیاتی مریضہ تھی جس کا علاج بھی جاری تھا، لڑکی شادمان ٹاؤن کی رہائشی ہے اور اپنی پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی۔گزشتہ روز ایسا ہی افسوس ناک واقعہ لاہور میں پیش آیا تھا جہاں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے کود کر خودکشی کر لی تھی۔
3
جہانگیر ترین کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ،جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےتحت ملتان میں جہانگیر ترین کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔
4
پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا گیا۔ فنڈ کے لیئے 2 ارب روپے مختص کردیئے گئے۔حکومت پاکستان نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیئے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا تقریب سے خطاب، کہا اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی۔
5
کراچی میں کورونا کا نیا ویرئینٹ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے 2 مسافروں میں کوروناکی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی، بینکاک اور ابوظہبی سے آنے والے 2 مسافروں کا جے این ون ٹیسٹ مثبت نکلا۔جے این ون ویریئنٹ کا شکار ایک 26 سالہ مسافر کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ سے اور دوسرے 53 سالہ مسافر کا آبائی تعلق سانگھڑ جبکہ رہائش قاسم آباد حیدرآباد کی ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ
6
کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ شکیل اپنے گھر ناظم آباد سے فیکٹری جارہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے انڈرپاس میں گاڑی روک کرفائرنگ کی تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔حکام