1
کاغذات منظور یا مسترد: بڑے رہنماؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت مکمل، فیصلہ کل آئیگا۔نوازشریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف بھی فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سامنے آئے گا۔
2
این اے 127: اعجاز چودھری کی کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج،لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 127 سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا، جسٹس طارق ندیم نے اعجاز چودھری کی اپیل پر سماعت کی۔
3
بلاول بھٹو کل لاہور آئیں گے، اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان،چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور میں کل اپنے حلقہ این اے 127 میں ایک عشائیہ میں شرکت کریں گے، وہ لاہور میں مختلف حلقوں کے امیدواروں کی ٹکٹوں کو بھی حتمی شکل دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری سے کل ملاقات کے دوران کچھ اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کریں گی۔
4
نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزموں پر فرد جرم عائد،عدالت کی جیل حکام کو گرفتار ملزموں کو آئندہ سماعت پر بھی پیش کرنے کی ہدایت ، مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بری کیا جا چکا ہے۔سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسر اور اہلکار مفرور تھے، ساتوں مفرور ملزموں نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرنڈر کیا تھا، مقدمے میں ایک ملزم شعیب شوٹر ضمانت اور امان اللہ مروت سمیت 6 ملزم گرفتار ہیں۔
5
شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والا حوالدار محمد ظاہر اعزاز کیساتھ سپرد خاک،از جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، شہید کے لواحقین، اہل علاقہ نے شرکت کی۔مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر
6
سہ ملکی سیریز کیلئے انڈر 19 کی 23 ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کا اعلان،ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں 4، 4 میچز کھیلیں گی، سرفہرست 2 ٹیمیں 2 فروری کو فائنل کھیلیں گی۔قومی کیمپ 10 جنوری سے 18 جنوری تک کراچی میں لگے گا، کیمپ کے دوران 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، 9 روزہ کیمپ کے دوران کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پریکٹس کریں گی۔
7
مودی کو مسخرہ کہنے پر مالدیپ کے 3 وزراء عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حکومت نے اپنے 3 نائب وزیروں کو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا مذاق اڑانے کے الزام میں معطل کر دیا۔مالدیپ امور نوجوان کی نائب وزیر مریم شعونہ سمیت مالسا شریف اور محزوم ماجد نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد،اسرائیلی یہودی لابی کی کٹھ پتلی اور مسخرہ قرار دیا تھا۔صدر مالدیپ محمد معیزو کا 3 وزراء کی معطلی اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم
8
آئی سی جے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس کی سماعت 11 جنوری کو کریگی۔جنوبی افریقا نے 84 صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ کرنے والے حالات پیدا کر کے نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔کیس بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر کیا گیا۔
9
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان،دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 66 پوائنٹس کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار 170 پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 25 کروڑ 36 لاکھ 14 ہزار 365 شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 97 کروڑ 1 لاکھ 54 ہزار 743 روپے رہی۔


