1
عمران خان کا تاحیات نااہلی ختم کرنےکے فیصلے پر بات کرنے سے انکار، تاحیات نااہلی ختم ہونے سے ہوسکتا ہےکہ مستقبل میں آپ کو بھی فائدہ ہو؟عمران خان سے سوال، اس پر بھی بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔ ان کے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ انہوں نے نہیں بنائے تھے بلکہ وہ پہلےکے بنے ہوئے تھے ۔بانی پی ٹی آئی،شیخ رشید کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی سیاسی ٹیم کرےگی۔
2
آصف زرداری کا بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانےکا وعدہ، میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے، پیپلزپارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالےگی۔ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے آصف زرداری کا مختصر ٹیلی فونک خطاب ،
3
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی قومی خزانے سے کروڑوں روپے لینے کا انکشاف،( پی ایس بی ) نے نیب انکواری کے دوران پانچ سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی جس میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ اپنے امور چلانے کیلئے حکومت سے فنڈز نہیں لیتا اور وہ ایک آزاد ادارہ ہے۔
4
فرانس میں 34 سالہ وزیر تعلیم ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم نامزد،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گزشتہ روز مستعفیٰ ہوئی تھیں جس کے بعد صدر نے اپنےمینڈیٹ میں نئی تحریک کے لیےکابینہ کی تشکیل نو کے لیے وزیر تعلیم جبریل اتل کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔