1
ایف آئی آر لائیں، موٹرسائیکل اور موبائل تحفہ لے جائیں، گورنر سندھ کا اعلان، پچھلے سال 1700سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئیں شہری اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ایف آئی آر لےکر آئیں میں اپنی طرف سےموٹرسائیکل کاتحفہ دوں گا اور آن لائن ٹرانسپورٹ والےجن کے موبائل چھینے گئے انہیں موبائل دیں گے۔گورنر سندھ کی گفتگو
2
مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتار جاری،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کیس میں مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔مونس الٰہی تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے اور روپوش ہوگئے ہیں۔اینٹی کرپشن، ملزم کے روپوش ہونے کی وجہ سے تفتیش میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔ درخواست میں اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
3
بنوں میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید،ڈی آئی جی قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پولیو ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔پولیس
4
’’پاکستان کی معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانا مشن ہے‘‘پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز کرنے کا پلان ہے۔پاکستان اب زراعت پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں ایکڑ رقبہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے مختص کیا جارہا ہے۔ گوہر اعجاز کا پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب
5
بانی پی ٹی آئی کے آرٹیکل پر تحریری وضاحت، مختلف اخبار اور دیگر میڈیا پر آرٹیکل سے متعلق گردش خبریں درست نہیں ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کی تحریری وضاحت،آرٹیکل لکھنے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال کی بات درست نہیں، آرٹیکل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہی لکھا گیا ہے۔