اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائرانتخابی نشان بلے کی واپسی کی درخواست واپس لے لی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ،
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے بلے کی واپسی کی درخواست پر سماعت کی ۔
دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ پی ٹی آئی اپنی درخواست واپس لے رہی ہیں ۔
جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں ؟بیرسٹر گوہر نے جواب میں کہا کہ میں درخواستگزار کا وکیل ہوں ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاحامد خان کہاں ہیں ؟ جس پر حامد خان روسٹرم پر آگئے ،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بتائیں آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں ؟نہیں میں اس کیس میں وکیل نہیں ہوں ،حامد خان کا جواب
چیف جسٹس نے کہا کہ کل کو کوئی اگر یہ دعویٰ کر دے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں لی تھی تو پھر ،علی ظفر کہاں ہیں انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر ؟
حامد خان نے جواب میں کہا کہ نہیں ،علی ظفر کو اعتراض نہیں وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے واپسی کی درخواست واپس لے لی ہے ہمارا مین کیس پشاور ہائیکورٹ میں تھاآج 11 بجے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آجائے گا ، پشاور ہائیکورٹ سے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا


