1
سپریم کورٹ : پی ٹی آئی نے بلے کے انتخابی نشان کی درخواست واپس لے لی۔پاکستان تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے درخواست واپس لینے پراعتراض نہیں کیا۔
2
این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت،لاہور ہائی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔الیکشن ٹریبونل نے یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
3
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت جاری ۔عدالت عالیہ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔میرے مؤکل نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے معلومات لینا چاہیں جو ان کو نہیں ملیں، میڈیا سے پتہ چلا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، ہم نے درخواست کی کہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں، میرے مؤکل انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا۔دوران سماعت قاضی جواد ایڈووکیٹ کے دلائل ، آپ نے یہ نہیں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرائے جائیں؟جسٹس اعجاز انور، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیئے تو آپ کو چاہیے تھا کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے، آپ اگر پارٹی سے تھے تو پارٹی نشان واپس لینے پر آپ کو اعتراض کرنا چاہیے تھا آپ نے نہیں کیا۔ ہمیں تو انتخابات میں موقع نہیں دیا گیا اس لیے ان کے خلاف الیکشن کمیشن گئے۔ وکیل قاضی جواد
4
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ،ریاستی اداروں کو قانون کی بالا دستی پر یقین ہونا چاہیے، ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں رکھتے اس لیے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ جس دن یہ سائیکل الٹا چلا اس دن جبری گمشدگی نہیں ہو گی، ریاست کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ریاست کو تو سب کو ڈیل کرنا ہوتا ہے، مسنگ پرسنز کا تصور صرف ہمارے ملک میں ہوتا ہے دیگر ملکوں میں ایسا نہیں ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
5
بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد ہونے کااقدام چیلنج، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کاغذات بحال کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں ، درخواست میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست میں استدعا کی جائے گی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے 150اور 151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
6
اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 126 افراد شہید،ق اسرائیلی فوج کے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کی کارروائیوں میں مزید 126 فلسطینی شہری شہید اور 241 زخمی ہو گئے ہیں۔مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج وحشیانہ وار جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ان پر گاڑیاں چڑھا دیں، اس کے علاوہ طول کرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
7
لکی مروت : نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل،پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے اور لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ کسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی
8
شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش ہوئے ، شیخ رشید احمد کے وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ، کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔ 13تاریخ تک صورتحال واضح ہوجائےگی ، انتخابات 8 فروری کوہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے۔راولپنڈی میں قلم دوات اکثریت سے جیتے گی۔سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکیمیڈیا سے گفتگو
9
اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس میں خواجہ سراء نایاب علی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ایپلٹ ٹریبونل نے نایاب علی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
10
پاک قطر مشترکہ فضائی مشق "زلزال ٹو” کا قطر میں آغاز ہو گیا، فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ شریک ہے۔زلزال ٹو دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک مشق ہے، فضائی مشق سے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔ مشق شریک فضائی افواج کو آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ اس کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو جدید عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر بنانا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ
11
پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی کڑاکے کی سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج۔دھند کے باعث ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا اور حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر منگل کو بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا جس سے 30 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں، سعودی ائیر لائن کی پرواز سمیت 6 پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔ایوی ایشن ذرائع، 2024 کے پہلے 9 دن کے دوران پاکستان کی 311 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
12
محسن نقوی کی قربان لائن اپارٹمنٹس کو 31 جنوری سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن،کئی برس سے زیر التواء ایک اور منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، قربان لائنز میں پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے قربان لائنز کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے پولیس ملازمین کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور رات گئے کام کرنے پر شاباش دی، وزیراعلیٰ نے تینوں فلورز پر جاری بجلی و لکڑی کے کام کا مشاہدہ کیا اور ٹائلز کی تنصیب کے کام کو معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت
13
وزیراعلیٰ کی کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت،جی او آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہور کا آفس بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سابق نیول وار کالج کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کیلئے مختص بلڈنگ کا معائنہ کیا، پوری عمارت کا وزٹ کیا اور بلڈنگ کے کمروں، صحن، مسجد اور چھت کا مشاہدہ کیا۔، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے لئے 14روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔
14
کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، دہشتگردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور شہری نور محمد شامل ہیں۔
15
پی ایس ایل 9: براڈکاسٹنگ رائٹس 6 ارب 30 کروڑ میں فروخت،پی ایس ایل کے براڈ کاسٹنگ رائٹس پانے کی دوڑ میں ایک نجی ٹی وی نے دیگر تین حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فنانشل بڈ گزشتہ روز کھولی گئی، اس سے قبل 7 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریزرو پرائس کا اعلان ہوا، کوئی بھی بڈر اس حد تک نہیں پہنچ سکا۔
16
بحیرۂ احمر میں امریکی و برطانوی فورسز نے 21 ڈرونز مار گرائے، یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 26 کوششیں ہو چکی ہیں۔امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں ، ان ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے ۔