1
ن لیگ نے 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا اعلان کردیا۔، مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔رانا ثنا اللہ
2
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بلاسود الیکٹرک بائیکس اور رکشے دینے کا اعلان،الیکٹرک رکشوں کی تیاری کیلئے نجی کمپنی کو پہلا لائسنس بھی جاری ہوچکاہے۔اسپیشل افراد کو تھری ویلرالیکٹرک بائیکس دی جائیں گی ۔محسن نقوی
3
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے غیر ملکی جریدے دی اکانومسٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کی پوری ذمہ داری لے لی۔اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آرٹیکل لکھ کر بھیجا یا زبانی ڈکٹیٹ کروایا؟ اس پر عمران خان نے پہلے کہا انہوں نے خود آرٹیکل لکھا، بعد میں کہا انہوں نے ڈکٹیٹ کروایا۔
4
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو بھجوادی ہے۔تحریک انصاف سمیت 12 سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں نہیں ہے، ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانےکے باعث روکےگئے ہیں۔
5
سپریم کورٹ کا سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم،سابق صدرپرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
6
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات میں کمی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جن میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 57 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بھیجے، 6 مہینوں میں سعودی عرب سے 3.25 ارب ڈالر موصول ہوئے جب کہ عرب امارات سے دسمبر میں 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، برطانیہ سے 36 کروڑ، یورپی یونین سے 28 اور امریکا سے 26 کروڑ ڈالر بھیجے۔
7
کندھ کوٹ: الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکج، 4 ملازمین جاں بحق،ملازمین کمرے میں سو رہے تھے،گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے چاروں ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔الیکشن کمیشن ،گیس لیکیج سے جاں بحق ہونے والے 3ملازمین کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں۔
8
دوران میچ بھارتی کرکٹر پچ پر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا، ، 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئے۔وکاس کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے


