1
ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی۔ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔خالد مقبول صدیقی
2
سندھ میں ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں داخل، اہم اجلاس آج ہوگا، ن لیگ اور جی ڈی اے کی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور دونوں جماعتوں نے سندھ کے بیشتر حلقوں میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ جی ڈی اے سندھ سے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر ن لیگ کی حمایت کرنے کو تیارہے۔
3
کراچی : 2 سال سے گمشدہ لڑکی کی تلاش میں ناکامی پر عدالت برہم،تفتیشی افسر کو دو فروری تک پیش رفت پیش کرنے کی ہدایت ، یہ کوئی جے آئی ٹی کا کیس یے، اسے تو کانسٹیبل بھی حل کرسکتا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ یہ مشکل کیس نہیں ہے توقع ہے جلد حل کرلیں گے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو
4
الیکشن 2024 : پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی۔اعلان ایک دو روز میں ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل پارٹی ٹکٹ سے محروم، چوہدری اسلم گل کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔


