1
پی ٹی آئی کی فتح: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، ‘بلکا انتخابی نشان بحال،پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ کے جج جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ میرے مؤکل نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے معلومات لینا چاہیں جو ان کو نہیں ملیں، میڈیا سے پتہ چلا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، ہم نے درخواست کی کہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں، میرے مؤکل انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا۔دوران سماعت قاضی جواد ایڈووکیٹ کے دلائل
2
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی،سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔میرے لیے پہلے لاہور ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے جج کے فرائض انجام دینا قابل فخرہے، ایسے حالات جن کا عوام کو علم ہے اور کچھ حد تک ریکارڈ پر موجود ہیں، میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر فرائض نبھاتا رہوں، قانونی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے لہٰذا میں بطور سپریم کورٹ کے جج آج مستعفی ہوتا ہوں۔استعفے کا متن
3
بانی پی ٹی آئی لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل،بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔اس سے قبل الیکشن ٹریبونل بانی پی ٹی آئی کو این اے 122 لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے۔
4
بائیڈن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن شاہد خان کی وفد کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال،امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے شاہد خان کا پاکستان کی متحرک فنکاروں کی کمیونٹی کے اراکین کا استقبال کیا۔اس موقع پر نامور اداکار شان شاہد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران شرکاء نے پاک امریکہ فنکارانہ شراکت داری پر غور کیا ، اس سے بھی زیادہ ثقافتی تبادلے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
5
دوران عدت نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پرفردجرم کی کارروائی مؤخر،کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، عثمان گل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی بھی پیش ہوئے ، بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
6
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وبائی امراض کےتدارک کے لیےمضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔حت سے متعلق اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، علاج ہر شہری کو بنیادی حق ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔شترکہ تحقیق سے وبائی امراض کے علاج کا طریقہ کار تلاش کرنا ہوگا، نظام صحت کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ بہت ضروری ہے،اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاخطاب
7
حکومت کا 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان، اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔100 ارب روپے کے اسلامک بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔ 150 ارب مالیت کے اسلامک بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔


