1
حکومت نے لاپتا افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی،وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے۔2011 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا گیا تھا اور ماضی میں لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں 6 ماہ سے 3 سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔لاپتا افراد کمیشن تین افراد پر مشتمل ہیں جن میں کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ہیں جب ممبران میں جسٹس (ر) ضیاء پرویز اور سابق آئی جی شریف ورک شامل ہیں۔
2
سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شرجیل میمن نے اپنے اثاثوں میں 100 تولا سونے کی قیمت تین لاکھ روپے ظاہر کی ہے، اس کے علاوہ ان کے اثاثوں میں کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر اور متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور جائیدادیں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما زرعی زمینوں، پیٹرول پمپ، پولٹری فارم اور لاکھوں روپے مالیت کے ہتھیار کے بھی مالک ہیں۔
شرجیل میمن نے سال 22-2023 میں 7کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم بطور انکم ٹیکس جمع کروائی۔
3
بھارت: ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون نے ٹھیلے پر بچے کو جنم دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے پاس مدد کیلئے بھاگے اور بار بار اصرار کرنے پر ڈاکٹرز نے اہلیہ کو دیکھنے سے منع کردیا جبکہ اہلیہ کو اسپتال کے دروازے سے اٹھاکر ایمرجنسی وارڈ میں لانے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے اسٹریچر تک فراہم نہیں کیا۔شوہر
4
صدر علوی کے بیٹے سمیت پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت،کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماؤں صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم کے کاغذات نامزدگی منظوری کے ٹربیونل فیصلے کو حلقے کے ووٹر محمد دوست نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت کا الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران پر برہمی کا اظہار ،کہا دنیا کے سامنے تماشہ لگا رہے ہیں، کس طرح الیکشن کروارہے ہیں۔
5
بھارت: انتخابات قریب آتے ہی مودی حکومت نے پروپیگنڈا شروع کردیا۔پاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا مودی حکومت کے پروپیگنڈے کا حصہ بن گئے اور انہوں نے ایک انٹرویو میں پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو مودی کی کامیابی قرار دے دیا۔ ابھی نندن کی گرفتاری پر مودی سرکار نے پاکستان پر 9 میزائل داغنےکا فیصلہ کرلیا تھا اور پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو بارہا کالیں کیں لیکن مودی نے جواب نہ دیا۔اجے بساریہ