1
ملک میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔ مسنگ پرسن کے حوالے سے پراپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے، مسنگ پرسن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے،ہیں، یوکے میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگ لاپتہ ہیں، پاکستان میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سامنے آچکی ہے، بلوچستان میں ابھی 468 افراد لاپتہ ہیں،نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
2
وفاقی کابینہ کا اجلاس: 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کوششوں میں افواج، پولیس، پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔
3
جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،ایپلٹ ٹریبونل نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ہ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے این اے 121 اور پی پی 153 سے کاغذات جمع کرائے تھے، دونوں میاں بیوی پر اشتہاری ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
4
نوازشریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔میاں نواز شریف ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، میاں نواز شریف کی ننکانہ صاحب میں جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔رانا محمد ارشد ضلعی صدر پی ایم ایل این ننکانہ صاحب ، کہا عوام کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کو ننکانہ صاحب آمد پر خوش آمدید کہے گی۔
5
پرویزالہیٰ و دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج، چودھری پرویز الہٰی کے 4 صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی ، جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا ۔پرویز الہٰی کے این اے 64گجرات، پی پی32، 34، این اے 69منڈی بہاؤ الدین ، پی پی 42منڈی ، این اے59 تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔
6
سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلز نے 7 روز میں دائر تمام اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا،سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلز میں 263 اپیلیں دائر ہوئی تھیں، الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 121 اپیلیں منظور کر لیں۔الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 98 اپیلیں مسترد کر دیں، الیکشن ٹریبونلز نے امیدواروں کی جانب سے دائر 36 اپیلیں بھی نمٹا دیں۔
7
سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا جسٹس مظاہر علی نقوی کے استعفے پر رد عمل ،کہاجسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں کی چھان بین سیاستدانوں کی طرح ہونی چاہئے، ترازو پکڑنے والے ہاتھ کا حساب آخرت میں تو اللہ کی صوابدید ہے۔ دنیا میں انصاف نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے۔
8
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے صدر مملکت کو محتسب کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں 8128 شکایات حل، 17 ارب سے زائد کا ریلیف دیا گیا، محتسب نے 2023 میں ٹیکس ، کسٹم حکام کی بدانتظامی کے خلاف 8,128 شکایات کا ازالہ کیا۔ٹیکس اور محصولات بڑھانے کیلئے پاکستان میں بہتر ٹیکس نظام ناگزیر ہے۔صدرمملکت عارف علوی
9
روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر مزید سستا ہو گیا،کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر مستحکم ہے۔