1
الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد،رجسٹرار آفس نے اپیل کیساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی،
2
سائفر کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیل ٹرائل روکنے، نقول فراہمی اور ان کیمرا سماعت کے خلاف اپیلوں پر سماعت، بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔14 دسمبر کے بعد کی سائفر کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ
3
شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس سے بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، کیس کی انکوائری کے دوران 28 بے نامی اکاؤنٹ سامنے آئے، 15 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود تھا جسے چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے دائر درخواست کا متن، کیس کے چالان میں 100 گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی، 15 ہزار ٹرانزیکشنز کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی۔شہزاداکبر
4
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: ن لیگ نے آئی پی پی کیلئے 18 حلقے خالی چھوڑ دیئے۔مسلم لیگ ن نے 11 صوبائی اور 7 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقے خالی چھوڑ دیئے۔
5
بلے کی بحالی: پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر، پشاور ہائیکورٹ کا خصوصی دو رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، گزشتہ روز پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کو بحال کیا تھا۔ایڈوکیٹ شاہ فیصل
6
تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں ، کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے لڑرہا ہے تو کوئی نکلنے کیلئے، ہم الیکشن لڑرہے ہیں تو آپ کے لیے لڑرہے ہیں۔ ہم نے ایک بار پھر جیالے کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنانا ہے، میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں کہ آپ ہمارا ساتھ دیں، آپ نے قائدعوام اور شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا، دنیا کی کوئی طاقت آپکا راستہ نہیں روک سکتی۔ ہم پاکستان کے عوام کی قسمت تبدیل کریں گے، ہم معاشی بحران سے نکلیں گے، ہم مہنگائی،بیروزگار اور غربت کا مقابلہ کریں گے، اگر کوئی کام کرسکتا ہے تو صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب
7
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔سوات ، کوہاٹ، مردان، اسلام آباد اور پشاور ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
8
نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ نارووال میں میرا کوئی بسوں کا اڈا نہیں، پہلے سیاستدان تھانے، کچہری کی سیاست کر رہے ہیں، یہاں کے سیاستدان ستر سال کی اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں۔
دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں، ٹکٹ ہولڈر انوارالحق چودھری این اے 75 کی عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔این اے 76 اور پی پی 54 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، کون سا حلقہ بعد میں چھوڑنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا انتخابی جلسے سے خطاب
9
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
10
پیپلزپارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے،این اے 148 سید یوسف رضا گیلانی ، این اے 151 سے علی موسیٰ گیلانی اور این اے 152 کا عبدالقادر گیلانی ، صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں سے 7 پر پیپلزپارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پی پی 213 سے علی حیدر گیلانی ، پی پی 214 سے بیرسٹر سید مدثر شاہ، پی پی 215 کا شکیل حسین لابر، پی پی 216 سے سید غلام مصطفیٰ شہزاد، پی پی 218 سے رانا ساجد ،پی پی 219 سے واصف مظہر راں اور پی پی 221 کا میاں کامران عبداللہ مڑل کو ٹکٹ دیا گیا۔
11
پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے 11 رہنماؤں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ مل گئے۔ریاض مزاری راجن پور، سید مبین ، باسط بخاری ، سمیع گیلانی،عبدالغفار وٹو، عامر گوپانگ، احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون شامل ، فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کا ٹکٹ زیر التواء ہے، باقی ہمارے تمام رہنماؤں کو ٹکٹ مل گئے ہیں۔ راجہ ریاض
12
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف دلائل پیش کردیے۔عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کیخلاف دائر درخواست پر دو روزہ سماعت کا آغاز کردیا، سماعت کے دوران جنوبی افریقہ نے اپنے دلائل پیش کردیے جبکہ عالمی عدالت جمعہ کو اسرائیل کا جواب سنے گی۔جنوبی افریقا کی جانب سے 84 صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غزہ میں حملوں کے ذریعے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غزہ میں نہتے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے،
13
سلامتی کونسل کا حوثیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ، سلامتی کونسل کے 15 مستقل اراکین ممالک میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور چین سمیت 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، کسی ملک نے بھی قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔سلامتی کونسل کی قرارداد میں جہازوں کو حملوں سے بچانے کے لیے امریکی قیادت میں ٹاسک فورس کی توثیق کی گئی۔ اسرائیلی تاجر کے بحری جہاز Galaxy Leader اور اس کے عملے کے 25 افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
14
19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان،جیپ ریلی کا میلہ 20 فروری سے 25 فروری 2024 تک جاری رہے گا ، میگا ایونٹ کے ٹریک اور تقریبات میں ضلع رحیم یارخان اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔جیپ ریلی کے ٹریک میں قلعہ جام گڑھ بھی شامل ، ریلی کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نور محل بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔