1
سپریم جوڈیشل کونسل کا سابق جج مظاہرنقوی کو اپنا مؤقف دینےکا ایک اور موقع، نوٹس جاری،سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع دیا ہے، کونسل کا کہنا ہےکہ مظاہر نقوی چاہیں تو کل پیش ہوکر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔مظاہر نقوی کے وکلا نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا۔سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔
2
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عائشہ رجب بلوچ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان،ن لیگ نے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی۔
3
صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق،گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس
4
ویڈیو: برازیل کے سابق لیجنڈری فٹبالر رونالڈو کا ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار، سوشل میڈیا اسٹار ڈیرن جیسن نے ایک ملاقات کے دوران سابق فٹبالر رونالڈو سے کچھ سوال پوچھے، ان میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ڈیرن کے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ نہیں میں انہیں نہیں جانتا۔تاہم پھر ڈیرن نے انہیں بتایا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں جس پر رونالڈو بولے کہ وہ یہاں برازیل میں اتنا مشہور نہیں ہے۔
5
حکومت کو سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کروانے ہیں، الیکشن کمیشن کو سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاالیکشن 2024 سے متعلق سیمینار سے خطاب
6
حکومت فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو سپورٹ نہیں کر رہی، ان سے بریفنگ لیں گے، پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی، نگران وزیر خارجہ نے مستقبل کے وبائی امراض کیخلاف عالمی شراکت داری پر روشنی ڈالی، کانفرنس کا اختتام آج اسلام آباد میں اعلامیہ کے ساتھ ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ
7
غزہ: اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی رفح میں حملے کیے جس کے نتیجے میں رفح میں 7 اور شمالی رفح میں 5 فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس نے وسطی غزہ میں مغازی مہاجرین کیمپ پر حملہ کیا جس میں حماس کے تین لوگ مارے گئے، اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس پر بھی ایک عمارت پر حملہ کیا جس میں حماس کے تین جنگجو مارے گئے اور عمارت سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ اسی دوران بم فٹ کرتے ہوئے حماس کے مزید دو لوگ مارے گئے۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ
8
شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت،شمالی وزیرستان سے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ گیس حصول کیلئے کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی تھی اور کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
9
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے سے 64617 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 786 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
10
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کرچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے قسط جاری کرنےکی منظوری کی صورت میں یہ رقم پاکستان کوکل موصول ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ قسط اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت جاری کی جائے گی۔