1
خواتین کےحقوق کی تنظیم کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس پر اظہار افسوس، کسی بھی صنف کے لیے دقیانوسی تصورات رکھنا غلط ہے، ہمیں ایسے معاشرے اور تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی جو صنفی تعصبات کو ختم کرے اور افراد کو ان کی صلاحیتوں پر جانچے۔عکس
2
2 روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ، چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپےہے۔شوگر ڈیلرز، پرچون میں چینی قیمت 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع
3
دسمبر میں کووڈ 19 سے لگ بھگ 10 ہزار اموات ہوئیں، عالمی ادارہ صحت، اگرچہ عالمی ایمرجنسی اب ختم ہوچکی ہے مگر کووڈ 19 وائرس اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ متعدد ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ دسمبر میں وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کیمیڈیا سے بات چیت
4
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.6 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 جنوری تک 13.25 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 6.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.15 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.24کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر رہے۔
5
انتخابات کی تیاریاں، نادرا کی جانب سے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف، چار اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نادرا کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔کئی شہروں میں ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، شمالی وزیرستان،اورکزئی،ٹنڈواللہ یار،کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خامیاں سامنے آئیں۔اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔
6
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی کاوش: سندھ حکومت عنیقہ بشیر کو ایوارڈ سے نوازے گی۔عنیقہ بشیر کو ان کے پاکستان کے سبز ورثے کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے جن کا مقصد پاکستان کے سبز ورثے کو محفوظ بنانا اور لوگوں میں ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔