1
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلےکے انتخابی نشان کے معاملے کی سماعت جاری،، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔دو سوالات ہیں کہ کیا عدالتی دائرہ اختیار تھا یا نہیں، کیا الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن کی چھان بین کا اختیار ہے یا نہیں۔جسٹس محمدعلی مظہرکے ریمارکس
2
’ہمیں لیول پلیئنگ ملے یا نہ ملے، اپنا بندوبست کرلیتے ہیں، 8 فروری کو سرپرائز دینگے‘ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو
3
چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کا الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے تو اس کو بھی ثابت کریں، اسٹیبلشمنٹ کیوں الیکشن کمیشن پر دباو ڈالے گی؟سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر سے مکالمہ کیا کہ صرف سوشل میڈیا یا میڈیا پر الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنا کافی نہیں، آپ کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے تو اس کو بھی ثابت کریں، اسٹیبلشمنٹ کیوں الیکشن کمیشن پر دباو ڈالے گی؟
4
اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو بلوچ لاپتہ افراد طلبا کی بازیابی کیلئے 13 فروری کی ڈیڈلائن، وفاق سےآئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ طلب کی جائے گی، بلوچ لاپتا طلبا کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی،
5
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو جرمانے کے ساتھ ’لالٹین‘ کا نشان دیدیا،الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کمیشن نے اے این پی کو اس کا پرانا انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔
6
نیب نے نواز اور شہباز شریف کیخلاف انویسٹی گیشنز بند کر دیں۔ یہ انویسٹی گیشنز عمران خان کے دور میں ان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے شروع کرائی تھیں جو خود اب نیب کے اشتہاری ہیں۔اس حوالے سے دو شکایات تھیں۔ ان میں سے ایک نواز شریف کی جانب سے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے تھیں جبکہ دوسری شکایت بھی نواز شریف کیخلاف تھی لیکن ان کے طیارے کا غلط استعمال شہباز شریف نے کیا تھا جو اسے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے۔
7
پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار ہے: پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے خود کو دو سوالات تک محدود رکھا، پہلا سوال یہ کہ کیا پشاور ہائیکورٹ میں کیس قابل سماعت ہے؟ دوسرا سوال،کیا الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات پرفیصلےکا اختیار ہے؟
8
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر کپتان کو ہٹا دیا۔ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔
9
کوٹ ادو: اغوا کا ڈرامہ رچاکر باپ سے رقم بٹور نے والا بیٹا پکڑا گیا۔ طارق علی نامی لڑکے نے تاوان کی مد میں اپنے والد سے 25 ہزار روپے وصول کیے تھے جب کہ طارق کے اغوا کا مقدمہ 20 دسمبر کو تھانا صدر میں درج کیا گیا تھا۔پولیس
10
کراچی: 3 کروڑ سے زائد کے بینکنگ فراڈ میں ملوث بینک کا کیشئر گرفتار، ملزمان نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے غبن کیے، ملزمان نے زائد کیش کی آڑ میں مختلف برانچوں کو جعلی کیش ٹرانزٹ جاری کیں،ملزمان نے ٹرانزٹ کیش کی انٹریز بغیر اجازت کے جاری کیں۔
11
حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔اسرائیلی میڈیا
12
آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت عالمی معیشت اور کاروبار میں بہت بڑھ گئی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف