1
پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔پرویز الہٰی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ 7 اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ کاغذات نامزدگی میں سپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، قانون کے مطابق کاغذات میں چیزیں درج ہیں۔
2
ٹی ایل پی کا کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان,این اے 229 کراچی سے محمد اعجاز، این اے 230 سے محمد انور اور این اے 231 سے محمد اسماعیل حسینی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے محمد یاسین، این اے 233 سے شہزادہ شہباز، این اے 234 سے عبدالستار اور این اے 235 سے محمد عارف ٹی ایل پی کی جانب سے میدان اتریں گے۔کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 236 سے محمد لقمان، این اے237 سے محمد شاہد، این اے 238 سے محمد وسیم اور این اے 239 سے محمد شرجیل گوپلانی ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔این اے 240 سے سید زمان علی جعفری، این اے 241 سے محمد وسیم، این اے 242 سے محمد ساجد، این اے 243 سے سید کاشف علی شاہ اور این اے 244 سے ضمیر حسین ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔این اے 245 سے وزیر احمد نورانی، این اے 246 سے محمد علی، این اے 247 سے محمد فاروق، این اے 248 سے محمد امجد علی، این اے 249 سے حافظ محمد حامد محمود کاغانی اور این اے 250 سے اسد جواد خان شیروانی ٹی ایل پی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔
3
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 جنوری کو مزید 796 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 217 مرد، 207 خواتین اور 372 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 55 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
4
لکی مروت میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا,ں پاک فوج کے افسران و جوانوں سمیت شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔دونوں شہدا 10 جنوری کو لکی مروت میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر
5
بہاولنگر: کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا، ہسپتال منتقل,آتشزدگی کا واقعہ گھر کے کمرے میں پڑے کوئلوں میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیاآگ کی زد میں آکر کمرے میں سویا ہوا شخص بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
6
عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق, مسلم لیگ (ن) این اے 117 شاہدرہ لاہور سے عبدالعلیم خان اور این اے 128 سے عون چودھری کی حمایت کرے گی۔این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور، این اے 149 ملتان جہانگیر خان ترین اور این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیاں کے مقابلے میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹوں پی پی 12 راولپنڈی سے عمار صدیق خان، پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال، پی پی 81 خوشاب امیر حیدر سنگھا، پی پی 98 فیصل آباد اجمل چیمہ اور پی پی 106 فیصل آباد سے علی اختر کیلئے میدان کھلا چھوڑے گی۔پی پی 149 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 180 قصور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال، پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی، پی پی 277 کوٹ ادو نیاز گشکوری اور پی پی 292 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کی حمایت کی جائے گی۔
7
طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز,ق پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ افغانستان سے پاکستان آنے والی سینکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔کسٹم حکام
8
عام انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان نے حیدر آباد کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔حیدر آباد کے حلقہ این اے 218 قاسم آباد سے سحر، این اے 219 لطیف آباد سے عبد العلیم خانزادہ، این اے 220 سٹی سے سید وسیم حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی ایس 60 قاسم آباد سے ساجد علی مری، پی ایس 61 ٹنڈو جام سے راؤ افتخار راجپوت، پی ایس 62 انجینئر صابر قائم خانی، پی ایس 63 کامران شفیق، پی ایس 64 سے راشد خان اور پی ایس 65 سے ناصر قریشی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔
9
جماعت اسلامی نے عام انتخابات کیلئے کراچی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا، اسلامی کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے انتخابات میں اترے گی، حافظ نعیم الرحمان 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی این اے 246 اور 250، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 سے انتخابات لڑیں گے۔
10
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ، مہنگائی کی شرح 1اعشاریہ 36 فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح 44 اعشاریہ 16 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
11
امریکا کا ایک بار پھر یمن پرفضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات پر ریڈار تنصیب اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ میزائل اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے 16 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں دارالحکومت صنعا اور حوثیوں کے گڑھ الحدیدہ شامل ہیں۔یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی جہاز پر حوثیوں کے بار بار حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ان کے کم از کم پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔12 اور 13 جنوری کی درمیانی شب امریکا نے صنعا کے ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا، خبر ایجنسی کے مطابق حملوں کے بعد دارالحکومت صنعا میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، بندرگاہی شہر حدیدہ پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
12
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 151 فلسطینی شہید، اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی، سروسز کی فراہمی کرنے والی بڑی کمپنی پال ٹیل کے مطابق یہ اسرائیلی کی بڑھی ہوئی بمباری کے باعث کیا گیا ہے، ان کیلئے ممکن نہیں رہا ہے کہ بمباری کے دوران سروس مہیا کی جا سکے۔الااقصیٰ ہسپتال میں جنریٹر کے لئے ایندھن ختم ہوگیا ہے جس سے آئی سی یو کے مریضوں کی زندگی کو شدید خطرات ہوگئے ہیں۔زیر محاصرہ غزہ میں سارا سول انفراسٹرکچر اسرائیلی بمباری نے تباہ کر دیا ہےاور اب تک کئی بار مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی کیا جا چکا ہے۔


