خبر نمبر1
تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار تین صفر سے متفقہ فیصلہ آیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنایا 5 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے اتفاق نہیں کرتے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات دیکھنے کا اختیار نہیں الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے کا اختیار نہیں تو ایکٹ کی ساری شقیں غیر موثر ہو جائیں گیں پی ٹی آئی نے بظاہر کوئی شواہد نہیں دکھائے کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے جب انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ہی ڈکلیئر نہیں تو انتخابی نشان کا سوال بھی نہیں اٹھتا پی ٹی آئی کے 14 ارکان نے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کیا تو انہیں کہا گیا کہ وہ پارٹی ممبر نہیں ان اراکین نے پرانی وابستگی ثابت کر دی مگر پی ٹی آئی 14 ارکان کو پارٹی سے نکالے جانے کے ثبوت بھی پیش نہ کر سکی
خبر نمبر 2
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں ہماری خصوصی نشستیں چلی گئیں پارٹی امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے اس سے کرپشن کا دروازہ کھلے گا بیرسٹر علی ظفر نے کہا انتخابی نشان لیا گیا ہے پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا نا امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکا گیا پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی اندازہ تھا کہ فیصلہ کیا ہوگا متبادل کے طور پر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے
خبر نمبر 3
سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے ماضی میں ہماری جماعت سے بھی انتخابی نشان لیا گیا تھا نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا رد عمل جیو نیوز سے گفتگو میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا رہنما نون لیگ جاوید لطیف بولے ماضی میں اسی عدالت سے پی ٹی آئی کو انصاف ملتا رہا ہے پی ٹی آئی اگر سیاسی جماعت ہوتی تو کبھی ان کے ساتھ ایسا نہ ہوتا پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اپنے خلاف گڑھے کھودے مشکوک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے پی ٹی آئی کو سمجھ جانا چاہیے کہ چیزیں اب ان کے مطابق نہیں رہیں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ خوش آئند نہیں کہ ایک سیاسی جماعت کو اس کا انتخابی نشان نہ ملے براہ راست سماعت سے معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں تضاد تھا
خبر نمبر 4
بیرسٹر گوہر خان کو چینک سابق سپیکر اسد قیصر کو ویل چیئر اور لطیف کھوسہ کو انگریزی حرف کے کا انتخابی نشان الاٹ شعیب شاہین کا انتخابی نشان جوتا ہوگا یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو مور کا نشان مل گیا عمیر نیازی کو دروازے کا نشان الاٹ عالیہ حمزہ ڈائس جبکہ سلمان اکرم راجہ ریکٹ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ملک عامر ڈوگر کلاک زین قریشی کو جوتا مہربانو قریشی کو انتخابی نشان چمٹا الاٹ کر دیا گیا بلے سے محروم پی ٹی آئی امیدواروں کو بکری، کھسا، جوتا، توا، زبان سبز مرچ، فرائی پین، جہاز، ریکٹ، انار، چارپائی اور گھڑیال سمیت مختلف انتخابی نشانات ملے ہیں
خبر نمبر 5
دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کی امید لیے تبدیلی کے بغیر میدان میں اتری آج بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا کیوی ٹیم نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے فاسٹ بالر میٹ ہنری کو آرام دیا گیا ہے آل راؤنڈر سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے اب سے کچھ دیر پہلے تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے پاکستانی شائقین نوجوان اوپنر صائم ایوب کے نو لک شاٹ فخر کی مار دھاڑ رضوان کے سویپ اور بابر کی کور ڈرائیوز دیکھنے کے لیے بے تاب
خبر نمبر 6
ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے کراچی لاہور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں درجہ اول ایک کلو پیاز کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں انڈے فی درجن 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں
خبر نمبر 7
شکارپور میں نوکری کے جھانسے میں آنے والے 21 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوؤں نے تمام افراد کو دبئی میں نوکری کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کا منصوبہ بنایا تھا تمام افراد وین میں سوار ہو کر کچے کے علاقے جا رہے تھے وین روک کر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا
خبر نمبر 8
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے خلاف ایکشن ایس ایچ او مارگلہ سمیت پانچ اہلکار تا حکم ثانی معطل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہو رہی ہیں قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا نوٹس لیا تھا
خبر نمبر 9
غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں کو 100 روز ہو گئے بمباری کا سلسلہ جاری 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید سات اکتوبر سے اب تک 23800 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے 60 ہزار سے زائد زخمی اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے 100 روز منقسم انسانیت پر دھبا ہیں مغربی کنارے میں اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائیاں شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا
خبر نمبر 10
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی پرویز الہی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا مونس الہی کی والدہ قیصرہ الہی کو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او اور بیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
خبر نمبر 11
موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی پانی کی قلت کے خدشات سر اٹھانے لگے آدھا موسم سرما گزر گیا ملک بھر کو پانی کے فراہمی کا ذریعہ پہاڑوں پر برفباری نہ ہونے کے برابر استور میں عام طور پر کئی کئی فٹ برف سے ڈھک جانے والے بعض پہاڑوں پر برف کا نام نہیں درجہ حرارت بھی منفی پانچ سے آگے نہ جا سکا وادی نیلم جہاں جنوری تک کئی کئی فٹ برف ہوتی تھی اب تک بہت کم برفباری ہوئی ہے بارشیں نہ ہونے سے ذخائر میں پانی ختم ہونے لگا ابلتے چشمے بھی خشک پڑنے لگے
خبر نمبر 12
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج تیسرا نمبر فضائی معیار انتہائی مضر صحت بھارتی شہر کولکتہ کا پہلا دہلی کا دوسرا نمبر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند سے سفر کرنے والوں کو مشکلات مزید 20 پروازیں منسوخ پشاور اسلام آباد موٹروے برہان انٹرچینج سے صوابی تک بند دھند میں کمی کے بعد ایم ٹو ہر مینار سے کوٹ مومن تک کھول دی گئی پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ایم فور پر بھی ٹریفک بحال
خبر نمبر 13
نیدر لینڈز میں مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسندوں کو قران پاک کی توہین سے روک دیا دائیں بازو کے انتہا پسند افراد قران پاک کی بے حرمتی کرنا چاہتے تھے ناکام کوشش کرنے والے فرار