خبر نمبر 1
بلا باہر ہو گیا اب مقابلہ تیر اور شیر پہ ہے تیر سے شیر کا شکار کریں گے بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں انتخابی جلسے سے خطاب نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے کہا عوام اسے ووٹ دیں گے جس نے تین بار وزیراعظم رہ کر کوئی کام نہیں کیا وہ شخص اس وقت تک گھر میں چھپا رہا جب تک مخالف کا بندوبست نہیں ہو گیا یہ ڈرتے ہیں کہ نکلے تو عوام ان کے ساتھ کیا کریں گے اگر نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو بلوچستان اگلے پانچ سال لاوارث رہے گا یہ شخص تین مرتبہ ناکام ہو چکا ہے چوتھی مرتبہ لایا گیا تو وہی کام کریں گے جھگڑا کریں گے اور کہیں گے مجھے کیوں نکالا تین بار کے ناکام شخص کو کیوں چوتھی بار وزیراعظم مان لیں بلاول نے پھر کہا کہ وہ بزدل کو گھر میں گھس کر ماریں گے یہ بھی کہا کہ وہ اسلام آباد کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ لوگ جس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام اسے اپنا نمائندہ نہیں مانتے
خبر نمبر 2
نواز دور کا ہنستا بستا پاکستان ایسے شخص کے حوالے کر دیا گیا جس نے تباہی مچا دی نون لیگ کے خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں خواتین کنونشن سے خطاب بولے اس نوسر باز سے اللہ نے ہماری جان چھڑا دی نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا پچھلی حکومت نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی ہم نے 16 ماہ کی حکومت میں بھی شہر میں سڑکیں بنا دیں بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات چوری کے ہیں جب حکمران چور بن جائیں تو وطن سے برکت اڑ جاتی ہے
خبر نمبر 3
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا تحریک انصاف میں 2010 اور 2011 کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا 2010 کے بعد پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کر سکتی تو اس سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے کسی کام کے نہیں ہیں اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل ختم ہو جائے گی
خبر نمبر 4
کراچی میں پی ٹی آئی کی بلاول چورنگی سے سی ویو تک انتخابی ریلی سی ویو پر کارکنوں سے خطاب میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل آئے ہیں لیکن جن لوگوں نے انہیں جلسے کی دعوت دی وہ خود گھروں سے نہیں نکلے شیر افضل مروت نے سندھ میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کو غلط قرار دیا کہا کہ وہ ٹکٹس کی تقسیم کی مذمت کرتے ہیں جو ٹکٹ ہولڈر آج کی ریلی میں شریک نہیں وہ ہمارے وفادار نہیں