خبر نمبر1
الیکشن سے پہلے عوام کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری بجلی فی یونٹ پانچ روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست دائر کر دی نیپرا 31 جنوری کو سماعت کرے گی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔۔۔
خبر نمبر2
مہنگائی کی چکی میں پسے شہریوں کے لیے کچھ ریلیف پیٹرول آٹھ روپے فی لیٹر سستا نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے ہو گئی ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے پر برقرار نوٹیفکیشن جاری نئی قیمت کا اطلاق 31 جنوری تک کے لیے ہوگا شہریوں کا اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم کرنے کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر3
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ سے واپس لے لی سپریم کورٹ فیصلے کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی ہے پی ٹی آئی وکیل کا موقف عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔۔۔
خبر نمبر4
توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کیسز کا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی موقف اختیار کیا جیل ٹرائل کے دونوں نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بد نیتی پر مبنی ہیں کلعدم قرار دینے کی استدعا۔۔۔
خبر نمبر5
سانحہ نو مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کو ضمانت ملے گی یا نہیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔۔۔
خبر نمبر6
سرگودھا میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اصغر لہڑی کے گھر توڑ پھوڑ کا ڈراپ سین ہو گیا ملازم ہی توڑ پھوڑ میں ملوث نکلا ویڈیو منظر عام پر علی اصغر نے گھر پر چھاپے اور توڑ پھوڑ کا الزام لگایا تھا۔۔۔
خبر نمبر7
چیف جسٹس نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا پی ٹی آئی عدالت پر الزام لگانے کے بجائے اپنے وکلا کی کوتاہیوں کا جائزہ لیں بلاول بھٹو کا مشورہ کہا نون لیگ مقابلہ نہیں اکیلے کھیلنا چاہتی ہے مخالفین کو پچ سے آٹ کرنا چاہتی ہے پرانے سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے پنجاب میں امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے آر او نون لیگ کے دبا میں فیصلے کر رہے ہیں جیالے چیئرمین کا الیکشن کمیشن اور عدالت جانے کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر8
ایم کیو ایم کے ووٹ کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا ساتھ دینے کے لیے تین آئینی ترامیم کی شرط رکھیں گے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کہا حکومت میں آ کر 10 سال کے لیے ہیلتھ اور تعلیم کے لیے ایمرجنسی لگا دیں گے ڈاکٹر عرفان مگسی ایم کیو ایم میں شامل۔۔۔
خبر نمبر9
بانی پی ٹی آئی اور فواد چوھدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے اڈیالہ جیل کے بجائے الیکشن کمیشن میں سماعت کیس کا بتایا ہی نہیں گیا ٹی وی سے پتہ لگا وکیل بانی تحریک انصاف کی آٹھ فروری کے بعد کی تاریخ دینے کی استدعا سماعت 24 جنوری تک ملتوی۔۔۔
خبر نمبر10
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گواں بیٹھی انتخابی سیاسی ہلچل سے مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار نئی خریداری سے گریزاں۔۔۔
خبر نمبر11
کراچی کے ضلع ملیر کے حلقہ این اے 230 میں مسائل کی انبار ماہی گیروں کی بستی ہو یا گنجان آبادیاں سہولیات کا فقدان بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پینے کا صاف پانی ناپید سیوریج کا نظام خراب تباہ حال انفراسٹرکچر شہری سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو گئے۔۔۔
خبر نمبر12
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر بالائی علاقوں میں موسم انتہائی سرد سکردو منفی چھ کالام گلگت منفی پانچ قلات ہنزہ اور راولہ کوٹ میں منفی تین ریکارڈ پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان لاہور میں سردی کی شدت برقرار کراچی میں موسم خشک رات کو سرد رہنے کا امکان۔۔۔
خبر نمبر13
بالائی علاقوں خیبر پختون خوا پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند موٹروے اور اہم شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کام ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈیول بھی متاثر دھند کے باعث کنڈیارو میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق 15 زخمی۔۔۔
خبر نمبر14
مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا 45 روزہ فوجی مشقیں اوکاڑا گیرجن اور خیرپور ٹامیوالی میں ہوں گی مشقوں کا مقصد عسکری تربیت ہنر اور مہارت کا آپس میں تبادلہ کرنا ہے۔۔۔
خبر نمبر15
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں قتل کی واردات نامعلوم ملزمان ساحلی پٹی پر اہلیہ کے ساتھ بیٹھے شہری کو گولیاں مار کر فرار مقتول عدنان کا تعلق بلوچستان سے تھا پولیس کی تحقیقات جاری۔۔۔
خبر نمبر16
اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری رفح پر بمباری دو خاندانوں کے 25 افراد شہید 24 گھنٹے میں 132 فلسطینی جانوں سے گئے تعداد 24100 ہو گئی شمالی غذہ کی راہیں امدادی اداروں کے لیے بند خوراک اور ایندھن کی شدید قلت صہیونی ریاست نے غزہ سے ایک ڈویژن فوج واپس بلا لی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر17
ایران کا عراق کے شمالی شہر اربیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی بیسز اور ایران مخالف دہشت گردوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا کمانڈر سمیت داعش کے کئی کارندے ہلاک ہو گئے پاسداران انقلاب کے مطابق دہشت گرد کرمان میں حملوں میں ملوث تھے میزائل امریکی کونسل خانے اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بھی گرے ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔۔۔
خبر نمبر18
آئیوا کاکس کے ساتھ امریکی انتخابی عمل کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکنز کے پسندیدہ ترین امیدوار بن کر سامنے آگئے کاکس میں 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے ڈی سانٹس 21 اور نکی ہیلے 19 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب۔۔۔


