خبر نمبر1
ایک طرف عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف مانگتے ہیں چیف جسٹس قاضی فائض عیسی نے لطیف کھوسہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا پی ٹی آئی وکیل کی توشہ خانہ نااہلی کے خلاف درخواست مقرر کرنے کی استدعا کھوسہ صاحب آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے چیف جسٹس کا مکالمہ۔۔۔
خبر نمبر2
اداروں اور ججز پر تنقید ناقابل قبول پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار چیف جسٹس کی حمایت میں سامنے آگئی کوئی ایسی عدلیہ مخالف مہم برداشت نہیں کریں گے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں دو بڑی وکلا تنظیموں کا اعلان وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے کہا آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت بولے ججز کو نشانہ بنائے جانے کا اقدام قابل مذمت ہے۔۔۔
خبر نمبر3
جو آج مخالفین کے ساتھ کیا جا رہا ہے کل وہ انہی کے ساتھ ہوگا نفرت کی سیاست سے ملک اور عوام کا نقصان ہوگا معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے بلاول بھٹو کا نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کہا ہم پاکستان کو بچائیں گے آٹھ فروری کو جیت کر عوامی حکومت بنائیں گے۔۔۔
خبر نمبر4
نون لیگ کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی مریم نواز لاہور کے حلقہ پی پی 159 کا دورہ شاندار استقبال کارکنان کا جوش و خروش دیدنی۔۔۔پانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر5
پی ٹی آئی میں اختلافات دو رہنما آمنے سامنے آگئے شیر افضل مروت کی روف حسن پر تنقید جے یو آئی شیرانی گروپ سے اتحاد ختم کرانے کا الزام کہاں رف حسن بانی پی ٹی آئی کے مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ اپنے بھائی فواد حسن فواد کے لیے کام کر رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر6
این اے 119 اور پی پی 149 لاہور میں مسلم لیگ نون اور آئی پی پی کے انتخابی حکمت عملی طے روہیل اصغر کا پی پی 149 میں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر7
انتخابات میں مسلم لیگ نون کا ساتھ دینا ہے یا نہیں فیصلہ مجلس شوری کرے گی پروفیسر ساجد میر کا اعلان کہا مطلوبہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر تحفظات برقرار ہیں ڈی جی خان میں نون لیگ کی صوبائی ٹکٹ بھی احتجاج واپس کر دی۔۔۔
خبر نمبر8
سانحہ نو مئی کے مقدمات شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے کی 14 کیسز میں ضمانت منظور راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔۔
خبر نمبر9
نو مئی کو ریڈ لائنز کراس کی گئیں کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا کیا برطانیہ میں فوجی تنصیبات پر حملے کی اجازت ہوگی کیا مغرب قومی ہیروز کی تضحیک برداشت کرے گا راجہ پرویز اشرف کا سوال کہا جمہوریت کے ثمرات عام ادمی تک پہنچیں گے ۔۔۔
خبر نمبر10
بجلی کی لوڈ شیڈنگ گیس پریشر میں کمی پانی کی قلت سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی بی 42 مسائل کا گڑھ سیاست دانوں کے ادھورے وعدوں نے عوام کے خواب چھین لیے کہاں جائیں کس سے فریاد کریں عوامی نمائندوں سے مایوس شہریوں کی دہائی۔۔۔
خبر نمبر11
ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ کے دشمنوں کو تذویراتی مات دوست ممالک سے جدید نظام حاصل کر لیے جدید ترین ٹیکنالوجی حربی آلات اور انسانی وسائل شامل۔۔۔
خبر نمبر12
لڑکے کا بھیس بدل کر شادیاں کرنے والی لڑکی میرپور سے گرفتار غیر ملکی ملزمہ شادی کے بعد دلہنوں کو بیرون ملک فروخت کر دیتی گروہ میں شامل مزید ملزمان کی تلاش۔۔۔
خبر نمبر13
امریکہ شدید برفانی طوفان کے زد میں یوٹاہ میں چار فٹ برف پڑ گئی مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا نیویارک میں دو برس بعد برف باری وائٹ ہاس نے بھی سفید چادر اوڑھ لی مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک۔۔۔
خبر نمبر14
شاہینوں کو ٹی ٹونٹی سیریز بچانے کا چیلنج غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ایک اور شکست ٹرافی سے محروم کر دے گی پاک نیوزی لینڈ کی تیسرا ٹی ٹونٹی کل ڈونیڈن میں ہوگا۔۔۔
خبر نمبر15
اور خاتون ڈاکٹر تین ساتھیوں کی جان بچانے کے لیے پراسرار طاقتوں سے ٹکرا گئی ایکشن ہارر فلم میڈم ویب کی نئی جھلکیاں جاری مووی 14 فروری کو ریلیز ہوگی۔۔۔


