1
الیکشن 2024 پاکستان : احسن اقبال کا بلاول بھٹو کو چیلنج، میرے ضلع نارووال سے لاڑکانہ کی ترقی کا موازنہ کرلیں، لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔8 فروری پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا دن ہے، 8 فروری کوانتشاراورامن والوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، شہدا کی یادگار مسمار کرنے والے ووٹوں کے نہیں ٹھڈوں کے مستحق ہوسکتے ہیں. نارووال کے این اے75 میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کارنر میٹنگ کا خطاب
2
کراچی میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے 2 افراد کا قتل، 3 زخمی،کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع دودھ کی دکان پر رات گئے دو موٹر سائیکل ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔واقعے میں دکان مالک کا بھائی عبدالباری موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے چار افراد میں سے ایوب نے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔زخمی کے بیان کے مطابق کوئی لوٹ مارکی کوشش نہیں کی گئی، مقتول کا تعلق اہلسنت ولجماعت سے تھا۔
3
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول لاہور سے ایک بھی نشست لے جائیں تو بڑی بات ہوگی۔ آج بلاول شہباز شریف پر تنقید کررہے ہیں۔ ان کی آج کی گفتگو پر یقین کریں یا اسمبلی والی گفتگو پر۔ نواز شریف کا مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ نواز شریف ایک برانڈ ہیں اور برانڈ کو پروموشن کی ضرورت نہیں۔
4
چین کا سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان، پاکستان اور چین ہر موسم کے اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔


