خبر نمبر1
سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت جاری چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کر دیا اپنے جواب میں کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کو سزا نہ ہوئی تو دو سالہ محنت ضائع ہو جائے گی شوکت صدیقی سے کبھی رابطہ ملاقات یا نواز شریف کے اپیلوں پر بات نہیں کی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے گئے اگر شوکت صدیقی کے الزامات سچے نہیں تو کیا ہوگا سچ کا پتہ لگانے کے لیے کیا کرنا ہوگا اٹارنی جنرل کہ چکے حقائق کی انکوائری نہیں ہوئی ہے۔۔۔
خبر نمبر2
الیکشن کو برقع نہیں پہنا رہے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے نگران وزیر اطلاعت مرتضی سولنگی اور دیگر کی پریس کانفرنس بولے غیر ملکی صحافی اور مبصرین کو 49 ویزے جاری کیے جا چکے روس کینیڈا جاپان سمیت دیگر ممالک سے مزید درخواستیں بھی پروسس میں ہیں ملک سے بھی چھ ہزار سے زائد درخواستیں مل چکیں۔۔۔
خبر نمبر3
عام انتخابات میں 15 دن باقی الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ خیبر پختون خوا بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی فنڈز الیکشن تکمیل تک منجمد رہیں گے ادھر این اے 171 رحیم یار خان میں آراو کو دھمکیاں دینے کا کیس الیکشن کمیشن سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے سب جماعتیں برابر ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف جھکا کا تاثر غلط۔۔۔
خبر نمبر4
ملک میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر مسلم لیگ نون آج بہاولپور کے علاقے احمد پورقیہ میں پنڈال سجائے صدر نون لیگ شہبازری تمام خطاب کریں گے۔۔۔
خبر نمبر5
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چنیوٹ میں پاور شو کریں گے جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کرسیاں لگا دی گئی ساہیوال میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا ان کو چار نہیں بس ایک موقع دیں عوام کی قسمت بدل دیں گے اگر انتقام بہت پرانی سیاست چاہیے تو شیئر پر مہر لگائیں ترقی چاہیے تو تیر پر مہر لگائیں۔۔۔
خبر نمبر6
توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کیسز بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی اپیل الگ الگ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ قدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔۔۔
خبر نمبر7
شہریار آفریدی کے خلاف قانون نظر بندی کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا کیس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیش ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے وکلا نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے ریکارڈ پیش نہ کر کے آپ بھی ان کی طرح توہین عدالت کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا میرے حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا یہ ایسے ہو سکتا ہے ہائی کورٹ آرڈر کرے اور اس پر عمل درآمد نہ ہو۔۔۔
خبر نمبر8
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس پولیس رپورٹس غیر تسلی بخش قرار جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیے بتایا جائے ایک مہینے کا وقت دیا تھا اتنے دنوں میں کیا اقدامات کیے تفتیشی افیسر نے موقف اپنایا کہ مختلف اداروں کو خطوط لکھے گئے لیکن جواب نہیں ملا عدالت کی وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مداخلت کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر9
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کاوشوں کو سراہا چین کا سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات بات اطمینان کا اظہار۔۔۔
خبر نمبر10
وزیراعلی پنجاب کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ پروجیکٹ کا دورہ مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر11
پنجاب میں نمونیا کی صورتحال تشویش ناک ایک روز میں مزید 11 بچوں کا انتقال عمر دو ماہ سے 12 سال تک ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 310 کیسز رپورٹ صرف لاہور میں 180 کیسز سامنے آئے رواں سال 194 بچے نمونیا کا نشانہ بن چکے۔۔۔
خبر نمبر12
کراچی میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ دو افراد کی جان چلی گئی 3 افراد زخمی زخمی دکاندار کے مطابق ملزمان نے ساتھ والی دکان پر ڈکیتی کی اسی دوران ان کی دکان پر گولیاں برسا دیں حملہ آور پیدل تھے ماسک سے چہرے چھپا رکھے تھے ادھر جمشید روڈ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔