1
سردی میں سیاسی پارہ ہائی! انتخابی مہم تیز، سیاستدانوں کے وعدے، دعوے اور یقین دہانیاں.قائد ن لیگ نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی سیاسی میدان میں نکل پڑے۔آج ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور دکھائیں گے. چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پیپلز پارٹی کی پنجاب اور سندھ میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، بھلوال میں آج پاور شو ہوگا جس میں بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی۔
2
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں ، کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست نہیں سننا چاہتا۔ پاکستان 1990کی دہائی میں اس گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرچکا تھا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا کلچر شروع کیا۔انسداد دہشتگردی کورٹ لاہورکے باہرمیڈیا سے گفتگو،ہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں، شاید انہوں پی کے ایل آئی ،دانش اسکول اور دوسرے منصوبے نہیں دیکھے، سندھ کا بھی حق ہے کہ وہاں پنجاب جیسی سہولیات جیسی ہوں،چیئرین پی پی پر تنقید
3
شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس،سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
4
انتخابی نشان واپسی کیس: اٹارنی جنرل ، الیکشن کمیشن کو نوٹس، جواب طلب،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
5
توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی،بانی پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آ گیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے ۔وکیل شعیب شاہین، بعدازاں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔
6
ڈالر کی مسلسل تنزلی، روپیہ مزید تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 64 ہزار 983 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
7
نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بے بنیاد باتیں آزادی اظہار اور صحافت کیلئے خطرہ ہیں۔ سال 2024 مختلف ممالک میں انتخابات کا سال ہے، پاکستان ، انڈونیشیا، بھارت ، امریکہ میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ 8فروری کوپاکستان میں عام انتخابات ہورہے ہیں،ایک ہفتے بعد انڈونیشیا میں انتخابات ہورہے ہیں جبکہ امریکا میں نومبر میں انتخابات ہوں گے۔
8
عام انتخابات: اسلام آباد کے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب، اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 78 حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔17 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری اے میں شامل ہیں جبکہ 28 کیٹگری بی اور 33 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری سی میں شامل ہیں۔
9
ن لیگ کا آج ننکانہ میں جلسہ، تیاریاں مکمل، نواز خطاب کریں گے۔ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی پاور شو کیلئے 20 فٹ اونچا اور 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا، جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگا دی گئیں، میاں نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کیلئے ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا، جلسے کی سکیورٹی کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
10
اپر کوہستان : مزدور لے جانے والی گاڑی کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق،افسوس ناک حادثہ اچھاڑ نالہ کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کردیا گیاہے ۔
11
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
12
عدالت نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کا عمل روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔ایسے فیصلے منتخب حکومت کر سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔ عدالتی حکم
13
شدید دھند کا راج برقرار، آج بھی متعدد پروازیں منسوخ، موٹرویز بند،دھند کے باعث فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، آج بھی مزید 19 پرواز منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ 5 کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔
14
شاہ خاور نے قائم مقام پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔ نامزد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فی الحال بطور ممبر گورننگ بورڈ کام کریں گے، شاہ خاور بورڈ کے انتخابات تک قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔شاہ خاور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد قائم مقام چیئرمین بنے، ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے جس کے بعد وہ تین سال کی مدت کے لئے نئے چیئرمین منتخب ہونگے۔
15
پنجاب پولیس نے صوبے میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کے جانبازوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں اور جوانوں کا مورال بلند ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
16
ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے کیلئے 4 روز کی ڈیڈلائن مقرر،کمیٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے 4 روز کی محدود ڈیڈ لائن کے اندر حتمی سفارشات پیش کرے گی تاکہ مختلف ٹیکس گروپس کے درمیان فرق کو کم کیا جاسکے۔مجوزہ اصلاحات نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر قیادت ایک منتخب گروپ کے ساتھ کی جانے والی مشاورت کے دوران تیار کی گئیں۔
17
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان،تیل اور گیس کی چار بڑی کمپنیوں کے ساتھ آج معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان آئل فیلڈز لیمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لیمیٹڈ کو بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے، لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں تین صوبوں کے 8 بلاکس میں کام کریں گی۔تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔