1
کراچی میں خفیہ سرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی تیل چوری پکڑی گئی.کسٹمز انٹیلی جنس نے آج صبح بن قاسم کے علاقے میں کارروائی کی جہاں نان ڈیوٹی ڈیزل وائٹ آئل پائپ لائن سے چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
2
کوئٹہ کے نجی بینک سے ڈاکو ساڑھے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار, 5 ڈاکو ائیر پورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنا کر ساڑے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس حکام
3
‘عوام نواز شریف کو وزیراعظم بنائيں، دگنی خدمت نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں’،سابق وزیراعظم شہباز شریف کا احمد پورشرقیہ میں عوامی جلسے سے خطاب، کہا بلاول کی طرف سے جنوبی پنجاب میں اسپتال نہ بنانے کے الزام پر جواب میں کہا کہ یہ مظفر گڑھ کا اسپتال ہم نے نہیں بنایا تو کیا آپ نے بنایا ہے؟
4
اسرائیلی فوجی غزہ میں غیرقانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں مارے گئے: امریکی میڈیا کی تصدیق،اسرائیلی فوجی، یرغمالیوں کو چھڑوانے کے دوران نہیں بلکہ غزہ میں غیرقانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی غزہ میں مختلف عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا کر بفرزون قائم کرنے کی کوشش میں تھے۔
5
غزہ میں بڑا جانی نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حملے تیز کر دیے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں قائم النصر اسپتال پر شدید گولہ باری کی اور چند گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کردیے، اس کے علاوہ گلیوں اور مکانوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا جدید ترین ڈرون طیارہ ’میٹرکس 600‘ مار گرایا اور کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دیے۔
6
امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔ اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں۔ہم اس کی سرزمین پر تجاوزات نہ کرنے کے بارے میں واضح ہیں اور نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن
7
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافہ ہوگیا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 1108 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 514 پوائنٹس اضافے سے 64454 پر بند ہوا۔100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64658 رہی۔
8
کراچی: دستگیر اور ایف بی ایریا میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے، دستگیر میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر آکر کچھ افراد نے توڑ پھوڑ شروع کردی، اسی دوران ان افراد نے سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی اتار کر پھینک دیے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے۔


