1
ٓپاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کہ ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب
2
میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مجھ سے کیا دشمنی تھی جو ہتھکڑیاں لگائیں۔ آج تو ننکانہ صاحب عجیب منظر پیش کررہا ہے، پوچھتا ہوں کبھی پہلے ایسا منظر دیکھا تھا؟ اگر دیکھا تھا تو بتاؤ، نہیں دیکھا تو زور سے کہو کبھی نہیں دیکھا، آج اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، آپ کے جذبے کو داد دیتا ہوں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب،کہا مجھے بتائیں سب کیوں اور کیسے ہوا؟ پاکستان کے لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ آپکو دیکھ کر جتنی تکلیف مجھے ہوتی ہے بیان نہیں کرسکتا، میرے دل کو سکون اس وقت ملے گا جب آپکو مہنگائی سے نجات ملے گی، آپکو روزگار اچھی نوکریاں ملیں گے۔
3
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کروں گا۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کر چکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، میں آزاد امیدواروں کیساتھ مل کر حکومت بنانا پسند کروں گا۔ نواز شریف بیک ڈور سے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے کیلئے عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا رائٹرز کو انٹرویو
4
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی۔میں پہلی بار آئی ہوں، اتنی سردی میں بھی میری مائیں اور بہنیں بیٹھی ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ مشکل وقت سے نہیں ڈرے۔ نوازشریف جب وعدہ کر رہے تھے، میں خوش ہو رہی تھی، نوازشریف اس ننکانہ صاحب کو سجائے گا، ننکانہ نے فیصلہ سنا دیا، شیر کو ننکانہ میں فتح ہو گی۔ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120 روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، کہا جاتا ہے نوازشریف لاڈلہ ہے، ہاں ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے۔ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب
5
وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔وزیر اعظم نے گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد گوہر اعجاز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نگران وزیر گوہر اعجاز کے پاس کامرس، انڈسٹری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارت بھی ہے۔
6
چودھری پرویز الہٰی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن، الیکشن ٹریبونل کو فریق بنایا گیا ہے۔مجھ پر اعتراض اٹھایا گیا کہ لاہور ماڈرن آٹا مل میں میرے شیئر ہیں، جس فلور مل کا الزام لگایا گیا وہ ناصرف غیر فعال ہے بلکہ اس کے نام پر کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھولا گیا۔ اس فلور مل کے شیئر میں نے کبھی نہیں خریدے، غیر فعال فلور مل اثاثہ نہیں ہوتی، اس فلور مل کی بنیاد پر مجھے الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا۔یہ اصول طے شدہ ہے ہر ظاہر نہ کرنے والے اثاثے پر نااہلی نہیں ہو سکتی، کسی اثاثے کو ظاہر نہ کرنے کے پیچھے اس کی نیت کا جانچنا ضروری ہے۔
7
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی کوہاٹ کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہریار آفریدی کی 6 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 فروری تک شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
8
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا۔ہم نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
9
بینک آف پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی کابینہ نے منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا 37واں اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں مزار بی بی پاکدامن کے راستے کو کشادہ کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل مرحوم کی بیوہ کو جی او آر ون میں الاٹ کیے گئے گھر کا فوری قبضہ دیا جائے گا۔
10
انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے۔درخواست گزار کی استدعا
11
پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں،2 کروڑ19لاکھ 28 ہزار120 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ 2 کروڑ19لاکھ 28 ہزار120 ووٹر میں54 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین شامل ہیں ۔صوبہ میں 35 ڈی آر اوز، 160 آر اوز،320 اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران تعینات ہونگے۔صوبے میں 15 ہزار737 پولنگ اسٹیشن اور47 ہزار526 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ، ان میں سے 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار،6 ہزار 581 حساس اور4 ہزار 344 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے، 4 ہزار 844 مرد اور4 ہزار286 خواتین پولنگ بوتھ قائم کیےجائیں گےجبکہ الیکشن ڈیوٹی پر ایک لاکھ 82 ہزار 755 عملہ مامور ہوگا،16 ہزار524 پریذائیڈنگ،99 ہزار805 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کےایک ہزار175 اورصوبائی کے3 ہزار82 امیدوارمیدان میں ہیں، قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر97، صوبائی پر320 ،اقلیتی نشستوں پر74 امیدوارالیکشن لڑ رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن
12
پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے۔جائے وقوعہ پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم باقر اور ساتھی نے حماد اظہر کو فرار کروایا جن کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
13
فچ نے ایشیائی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی، پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سے کئی ایشیائی ممالک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں،
14
روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی ردوبدل کے 281 روپے 25 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔