1
نواز شریف کا ننکانہ صاحب میں شاندار استقبال، تلوار تحفے میں پیش کی گئی۔مسلم لیگ (ن) نے ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور شو کیا جس میں نواز شریف اور مریم نواز نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔نواز شریف اور مریم نواز کا ننکانہ صاحب میں شاندار استقبال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو تلوار تحفے میں پیش کی گئی جبکہ مریم نواز کو سونے کا ہار بھی پہنایا گیا۔کارکنوں کی بڑی تعداد میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
2
نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا ہےکہ پولنگ بوتھ والے کمرے میں کوئی سکیورٹی اہلکار داخل نہیں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو رینجرز اہلکار اندر جائیں گے۔انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے ہم ان کی معاونت کررہے ہیں، الیکشن میں اسلحے کی نمائش پرپابندی ہوگی، پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات ہوگی جب کہ خواتین کے پولنگ بوتھ پرلیڈی ہیلتھ وزیٹرز انتخابی ڈیوٹی دیں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو
3
سپریم کورٹ نے جے یو آئی امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 252 سے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق عبدالحفیظ لونی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبدالحفیظ لونی کی نیب کیس میں سزا پوری ہوچکی انہیں الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے۔
4
پنجاب میں انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے روز دہشتگردی کا خدشہ، موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر انتخابات کوپرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں کیونکہ دہشتگرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں۔مراسلہ
5
ملتان میں خاندانی سیاست عروج پر، الیکٹیبلز نے اپنے جانشین میدان میں اتاردیے۔این اے 149 میں سابق سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر جب کہ انہی کے بھائی عثمان ڈوگر پی پی 215 اور 216 سے آزاد امیدوار ہیں، ان کے تیسرے بھائی عدنان ڈوگر صوبائی اسمبلی پی پی 216 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ملتان کے حلقہ این اے 148 سے مہے خاندان کے تین امیدوار جن میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر تیمور مہے، آئی پی پی کے قیصر محمود مہے اور پی ٹی آئی کے رکن آزاد امیدوار ثاقب محمود مہے بھی میدان میں ہیں۔این اے 152 سے ن لیگ کے امیدوار جاوید علی شاہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کے بیٹے زین شاہ بھی اسی حلقے سے آزاد امیدوار ہیں۔
6
مسلم ممالک غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں،اسلامی ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گمراہ کن ہے۔مسلم ممالک کو جنگ بندی کی وکالت کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس سے باہر ہے بلکہ تمام اسلامک ممالک کو وہ اقدام لینا چاہیے جو ان کے اختیار میں ہے۔ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیں اور اس حکومت کی مدد نہ کریں۔ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای
7
غزہ جنگ: اقوام متحدہ میں فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیلی سفیر میں تکرار،فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیل کے سفیر کے درمیان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران غزہ میں سیز فائر کے معاملے پر تکرار ہوئی جس دوران اسرائیلی سفیر نے ایران کے معاملے بھی انگلی اٹھائی۔ اب آگے صرف دو ہی راستے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کا آغاز کریں جس سے خطے میں امن اور استحکام آئے جب کہ دوسرا راستہ یہ ہےکہ مسلسل اس آزادی سے انکار کیا جائے، خطے پر قیامت ڈھائی جائے اور نہ ختم ہونے والا خونریز تصادم جاری رہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ
8
آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات انتخابات کے بعد متوقع، آئی ایم ایف نے دوسرے جائزے کیلئے درست شیڈول کی تصدیق نہیں کی لہٰذا جائزہ مذاکرات آئندہ عام انتخابات کے بعد ہونے کا امکان ہے۔سینئر سرکاری سرکاری کی تصدیق،کہاآئی ایم ایف کا جائزہ مشن نئی حکومت کی تشکیل سے قبل اسلام آباد کا دورہ کرکے دوسرا جائزہ مکمل کر سکتا ہے۔


