1
’چین نے پیپلز ایکسچینج پروگرام دوبارہ شروع کر دیا‘چین پاکستان ایران اہم ہمسایہ ممالک ہیں تینوں ممالک مل کر علاقے میں اصلاحات چاہتے ہیں، چین پاکستان اور ایران کےتعلقات کو بہتر چاہتا ہے۔ چین کے وزیراعظم جلد ہی اسلام آباد آئیں گے سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع کھلے ہیں، پاکستان میں شفاف اور پُرامن الیکشن چاہتے ہیں عام انتخابات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے جب کہ کشمیر کے معاملے پر یو این کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔قونصل جنرل چین ژاؤشیرین کی لاہور میںصحافیوں سے گفتگو
2
الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی۔ ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جن میں سے صرف 52 ہزار 412 پنجاب میں بنائے گئے ہیں۔پنجاب میں 15 ہزار 617 حساس اور 6 ہزار 40 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 180 حساس جبکہ 4 ہزار 726 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
3
بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے۔ پاکستانی سرزمین پربھارت سےکی جانیوالی دہشت گردی کےشواہد موجود ہیں، وہ خفیہ طورپر پاکستان میں دہشت گرد قوتوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔گلوبل ٹائمز، بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشت گردوں کومالی مدد،اسلحہ فراہم کررہاہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہےبھارت علاقائی استحکام کونقصان پہنچانے کیلئے لوگوں کوبغاوت پراکسارہاہے۔
4
خطرناک صورتحال : پنجاب میں نمونیہ سے مزید 14 بچوں کی اموات، تعداد 208 تک پہنچ گئی،گزشتہ 24گھنٹےمیں پنجاب میں نمونیہ کے مزید980 کیس رپورٹ ہوئے ، جس میں لاہور میں نمونیہ کے197 کیسزسامنے آئے، جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسزکی تعداد ایک ہزار570،صوبےبھرمیں10ہزار520ہوگئی۔لاہور کے اسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کےسیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب
5
پی ٹی آئی کے 7 رہنما اشتہاری قرار،انسداددہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اعظم خان سواتی، مراد سعید اور امتیاز احمد شیخ کو پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں اشتہاری قرار دیا۔حافظ فرحت، محمد زبیر نیازی واسق قیوم اور حامد رضا کو بھی انسداددہشتگردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔ملزمان کے اشتہار بھی شائع کئے گئے مگر پیش نہیں ہو رہے، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں، ملزمان 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے میں ملوث ہیں۔تفتیشی افسر


