اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ آمنے سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں حناپرویزبٹ نے شیریں مزاری کی کلاس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذرا سی بھی شرم باقی ہے تو مزاری صاحبہ یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔۔کبھی ملکی مفاد میں خاموش بھی رہ لیا کریں۔۔ ہر وقت جھوٹ بولنا آپکو زیب نہیں دیتا۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے ٹوئیٹ میں جنیوا میں جاری کانفرنس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ

قابل رحم حاضری ، اور یہ ا جنیواکے ن چھوٹے میٹنگ رومز میں سے ایک ہے جن میں بڑی کانفرنسز کے دوران سائیڈ میٹنگز ہوتی ہیں
اس چھوٹے سے پنڈال میں بھی حاضری صرف پاکستانی اہلکاروں کی ہی لگتی ہے اور چند بدمعاشوں کی چالیں۔