1
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے اپنا انتخابی منشور ’پاکستان کو نواز دو‘ کے نعرے کے ساتھ پیش کر دیا۔منشور کی تقریب میں قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، اسحاق ڈار سمیت سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی۔) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے اپنا انتخابی منشور ’پاکستان کو نواز دو‘ کے نعرے کے ساتھ پیش کر دیا۔ آج منشور پیش کرنے کے دن ہی لاہور میں کئی روز سے چھائی دھند چھٹ گئی، انتخابی منشور کا اعلان کئے جانے پر لاہور میں دھند کا چھٹنا نیک شگون ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روایت ہے کہ ہر الیکشن میں جانے سے پہلے سیاسی جماعتیں منشور پیش کرتی ہیں، نواز شریف نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ وہ لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے، نواز شریف نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو۔
2
اللہ تعالیٰ نے حکومت دی تو منشور پر پورا عمل کریں گے۔ یہ منشور بہت محنت سے تیار ہوا ہے، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب اور دیگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، اللہ نے موقع دیا تو منشور پر پورا عمل کریں گے۔پارٹی کا انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب ،کہا ماضی کی زیادتیوں کو فراموش کر کے مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے آیا ہوں، انتخابات لڑنے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، ہماری توجہ انتقام نہیں ملکی ترقی کی سیاست پر مرکوز ہے۔منشور پیش کرنے کے دوران نوازشریف آبدیدہ ہوگئے، مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
3
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں موسم اچھا ہو گیا ہے، جو کہتے تھے سردی بہت ہے ان کا کیا بنے گا۔پشاور کے بھائیوں اور بہنوں کا شکر گزار ہوں، آج ایک بار پھر یہاں پُرتپاک استقبال کیا گیا، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم سب سے پہلے شروع ہوگئی تھی، اس صوبے میں 10 کنونشن پہلے کر چکا ہوں، پھر پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے ہوتے ہوئے واپس آیا ہوں۔پشاور جلسےسے خطاب،پیپلز پارٹی ملک کے کونے کونے میں بھاگ رہی ہے، کیا ہمیں سکیورٹی خدشات نہیں ہیں؟ فرق صرف اتنا ہے ہم ڈرنے، گھبرانے اور بھاگنے والے نہیں، ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے جیالے ہیں، یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا۔
4
صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8فروری کو شیر شکار کرے گا،لوگوں نے اب اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے۔ا اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ پچھلی حکومت نے کیا کیا؟انہوں نے گالم گلوچ کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا، نواز شریف نے جووعدے کیے وہ پورے کیے، نواز شریف نے راولپنڈی میں میٹرو بنانے کا اعلان کیا میٹرو کے بعد جو حکومت آئی اس نے راولپنڈی کیلئے کچھ نہیں کیا۔حکومت میں آکر عوام کی قسمت بدل دیں گے، نواز شریف کو موقع دیا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گےیہاں بجلی پر چلنے والی بسیں لائیں گے، راولپنڈی کیلئے30 ارب روپے کا پانی کا منصوبہ لا رہے ہیں، رنگ روڈ راولپنڈی کیلئے تحفہ ہے جوجلد مکمل کیا جائے گا۔انتخابی مہم کے حوالے سے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب
5
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتا، منشور آپ سے کیا ہوا سچا وعدہ ہوتا ہے، نوازشریف نے کوئی ایسا وعدہ کیا جو نہ نبھایا ہو؟خیبر پختونخوا کے لوگوں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، ووٹ کوئی پرچی نہیں آپکی تقدیر کا فیصلہ ہے، خیبر پختونخوا والو خدا کے واسطے اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، آپکا ووٹ خیبر پختونخوا کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، آپ نے شیر پر اتنی مہریں لگانی ہیں کہ شیر حکومت میں آکر آپکی خدمت کیلئے دن رات کام کرے، آپ موقع دیں ہم نوجوانوں کی تقدیر بدلیں گے۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز
6
مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ غربت اور بیروزگاری سے چھٹکارا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ جیسا تاریخی پروگرام لانچ کیا، سی پیک منصوبے کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی، ہم نے دہشتگردی کے خلاف پروگرام لانچ کیا تھا اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کیے، دہشتگردی کے خلاف پارلیمان میں دو دن میں پلان بنایا۔ہمارا منشور بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم سائفر کی سیاست نہیں کرتے، ہمارا منشور ہے’’چنو نئی سوچ ‘‘اس وقت ملک کو نئی سوچ اور دانشمندانہ لیڈر شپ کی ضرورت ہے،ہم نے مہنگائی اور غربت کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔مرکزی رہنما پیپلز پارٹی
7
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہ ہے کہ امیدواروں کا فرض ہے ناراض لوگوں کی دل جوئی کریں، نوازشریف کی گفتگو ہی ہمارا انتخابی منشور ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکن سنی سنائی باتیں نہ کیا کریں ،پارٹی وقت آنے پر بہتر فیصلے کرے گی، ملک میں اس وقت معاشی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، ملک کو ایسے حالات سے نکالنے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل آباد میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب
8
جنرل الیکشن: سندھ بھر میں پولنگ سٹیشنز قائم کرنے کی منظوری، سندھ بھر میں 19 ہزار 06 پولنگ سٹیشنز قائم کرنے کی منظوری دی گئی جس میں مرد ووٹرز کیلئے 4 ہزار 443 اور خواتین کیلئے 4 ہزار 313 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ای سی پی نے 6 ہزار 524 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور 6 ہزار 545 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیئے ہیں جبکہ 5 ہزار 937 پولنگ سٹیشنز نارمل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 65 ہزار پانچ پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، مرد ووٹرز کیلئے 34 ہزار 161 پولنگ بوتھ جبکہ خواتین کیلئے 30 ہزار 844 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
9
الیکشن کمیشن کا مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے اپنے پولنگ سٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں، مذکورہ نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔الیکشن کمیشن حکام،کہا ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ سٹیشن لے کر آنا ہوگا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
10
الیکشن کمیشن کی 8 فروری کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت،لیکشن کمیشن کی طرف سے وزرات توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزرات توانائی ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔ملک بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
11
دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ پر ن لیگ اور جماعت اسلامی آمنے سامنے،جماعت اسلامی نے ڈپٹی کمشنر کو 22 جنوری کو جلسے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست میں دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت طلب کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست جمع کر کے یقین دہانی کروائی کہ آپ کو اجازت مل جائے گی، ہمارے بعد مسلم لیگ ن نے بھی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی، مسلم لیگ ن کی درخواست پر پرانی تاریخوں میں ڈائری نمبر لگایا گیا۔ضلعی صدر جماعت اسلامی
12
ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،ایف آئی اے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں اور غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری 2024 کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے 47 افراد پر نظر رکھی جائے گی۔ ایف آئی اے
13
سربراہ جمعیت اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا ہی معیشت تباہ کرنے کیلئے تھا۔ہ سابق حکمرانوں نے خیراتی ادارے یہودیوں ،برطانیہ اور امریکیوں کے پیسے سے بنائے، ایسے لوگ بھی ملک پر مسلط کیے گئے، ماضی قریب میں ان کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرکے لایا گیا۔ جس طرح معیشت گزشتہ 5سالو ں میں تباہ ہوئی اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو لایا ہی معیشت تباہ کرنے کیلئے تھا، آج کہاں گئے وہ لوگ جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہمیں وطن عزیز میں خوشحالی چاہیے، خدارا! اس ملکی معیشت پر رحم کھاؤ۔ سربراہ جمعیت علما اسلام کا کندھ کوٹ میں جلسہ سے خطاب
14
جماعت اسلامی ہی ملک میں امن، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔ ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
15
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔ قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے وزیراعظم کے نامزد دو ممبران نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا ہے۔پی سی بی،بورڈ میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ صدر ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی، تنویر احمد صدر لاڑکانہ ایسوسی ایشن، طارق سرور صدر بہاولپور ایسوسی ایشن شامل ہیں۔گورننگ بورڈ میں سوئی ناردرن، سٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
16
بسمہ، عالیہ اور ڈیانا یونائیٹڈ کی ‘ویمن ایمپاورمنٹ چیمپئن مقرر،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے تینوں خواتین کرکٹرز سے معاہدے کر لیے جس کے مطابق تینوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہوں گی۔خواتین کرکٹرز کو ہر وہ سہولت دیں گے جو مرد کرکٹرز کو ملتی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ ، تینوں پلیئرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں بھی شریک ہوں گی، تینوں فرنچائز کے کوچز کی خدمات بھی انجام دیں گی۔ فرنچائز انتظامیہ
17
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ کونسل کا آئندہ ہفتے ہونے والا اجلاس عالمی عدالت انصاف کےاسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کے مطالبے کے فیصلے پر ہو گا۔ بدھ کو ہونے والا یہ اجلاس الجزائر کی جانب سے طلب کیا گیا جس کی وزارت برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور ان اقدامات کی حمایت کا عکاس ہو گا جن کا اسرائیل کو پابند بنایا گیا ہے۔عالمی عدالت انصاف نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا کہا تھا تاہم عدالت نے جنگ بندی کا حکم دینے سے گریز کیا۔
18
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید،غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر ہسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہارگئےجبکہ النصر ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ۔اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔