1
نواز شریف نے 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینا غلطی قرار دے دیا۔ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔لاہور میں تقریب سے خطاب،عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کو حکومت ختم کرنے کا کہہ دیا تھا مگر پھر الٹی میٹم دے دیا گیا، ہم الٹی میٹم کے آگے سر جھکانے والے نہیں ہیں۔
2
سائفر کیس: عمران خان اور جج کے درمیان شدید تلخ کلامی، شاہ محمود نے فائل ہوا میں اچھال دی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس میں گواہوں کے بیانات پر جرح شروع نہ ہوسکی۔عدالت کے احکامات پر عمران خان اور شاہ محمود کو سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا عدالت میں پیش ہوئے جس پر دونوں نے سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا صفائی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔عمران خان نے جج سے مکالمہ کیا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیا ہماری نمائندگی کریں گے، جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے ؟ میں تین ماہ سےکہہ رہا ہوں کہ سماعت سے پہلے مجھے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے، بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی، مشاورت نہیں کرنے دی جائے گی تو کیس کیسے چلے گا۔بانی پی ٹی آئی کے مؤقف پر جج نے کہا کہ جتنا آپ کو ریلیف دیا جا سکتا تھا میں نے دیا، وزرش کےلیے سائیکل کی فراہمی یا پھر وکلا سے ملاقات، آپ کی درخواست منظورکی، میرے ریکارڈ پر 75 درخواستیں ہیں جو ملاقاتوں سے متعلق ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ آپ نے تو ملاقات کا آرڈر کیا لیکن ملاقات کرائی نہیں گئی، اوپن ٹرائل میں کسی کو جیل آنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔
3
عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب،واز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وکلا پیش نہیں ہو رہے گواہوں پر جرح سے مسلسل التوا مانگا جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے؟ ہماری انسانی حقوق سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس کو نہیں سنا جا رہا۔اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو
4
ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: صدر مملکت عارف علوی، کہا دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جوکچھ غزہ میں ہورہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کررہی ہیں۔جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
5
سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سرکاری وکلا صفائی مقرر،سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عمران خان اور بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے آج بھی عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملک عبدالرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے جبکہ یونس شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے، دونوں سرکاری وکلا ملزمان کی جانب سے بطور وکیل صفائی پیش ہوں گے۔
6
‘کوشش کے باوجود بولا نہیں جارہا، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ غزہ پر بات کرتے ہوئے رو پڑے،جنیوا میں غزہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں بولتے وقت ٹیڈروس کا گلا رندھ گیا۔اپنے خطاب کے دوران ٹیڈروس چند لمحوں کےلیے خاموش رہے اور کہا کہ کوشش کے باوجود کہنے کو الفاظ نہیں، غزہ کے حالات ناقابل بیان ہیں۔
7
امریکا نے ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنیکی منظوری دیدی۔ امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے جن کی مالیت 23 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس ڈیل میں ایف 16 کی 79 جدید کٹس بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔
8
‘گھروں میں فاقے ہیں، اسرائیل میں ملازمت کیلئے بھارت میں لمبی قطاریں،اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد ہزاروں فلسطینیوں کے ورک پرمٹ معطل کردیے جس کے بعد گھروں میں مسلسل بے روزگاری اور فاقوں سے پریشان ہندوستانی ان کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ پہلی بار اسرائیل نے تعمیراتی شعبے میں بھارتیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں، اس سے قبل بھارتیوں کو اسرائیل میں سکیورٹی گارڈ یا دیکھ بھال کرنے کی نوکری دی جاتی تھی۔
9
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی،تین سو کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔
10
ایک سال میں 400 فیصد اضافے کے باوجود گیس مزید مہنگی کرنیکی سفارش، اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں 41 فیصد مزید اضافے کی سفارش کی ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا اس سے پہلے ایک سال میں 400 فیصد گیس ٹیرف بڑھا چکا ہے۔
11
ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری،ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔
12
ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل،مقامی بلوچ رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے اور متاثرہ جاں بحق و زخمی افراد پاکستانی مزدور تھے جو مقامی ورکشاپ پر کام کرتے تھے اور وہیں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔مہر ایجنسی