1
سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم,صحافیوں کی ہراسگی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوئی۔ کتنے کیسز ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ چار درخواستیں ہیں جن میں قیوم صدیقی اور اسد طور درخواست گزار ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کا استفسار،قیوم صدیقی بتائیں کیس خود چلانا ہے یا صدر پریس ایسوسی ایشن دلائل دیں گے؟ جس پر عبدالقیوم صدیقی نے کہا میں کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔قیوم صدیقی بتائیں کیس خود چلانا ہے یا صدر پریس ایسوسی ایشن دلائل دیں گے؟ جس پر عبدالقیوم صدیقی نے کہا میں کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔صحافیوں کی شکایت کو دیکھا ہی نہیں گیا تھا، سپریم کورٹ نے کیس نمٹانے کے بجائے 2021 سے سرد خانے میں رکھ دیا، عبدالقیوم صدیقی بتائیں کہ تب کیا درخواست تھی آپ کی اور اب کیا ہے؟چیف جسٹس
2
گیس لائن منصوبہ، ایران نے ڈیڈ لائن بڑھادی، تہران کا پاکستان پرسنجیدگی دکھانے کیلئے زور،ایران نے انتہائی زیادہ تاخیر کا شکار ایران پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کو 180؍ دن کی ڈیڈ لائن ستمبر 2024 تک بڑھا دی ہے اور اگر پاکستان نے مثبت جواب نہ دیا تو ایران پیرس میں قائم بین الاقوامی ثالثی فورم میں پاکستان کیخلاف 18؍ ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کرے گا۔
3
وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ، نگران وزیراعظم نے وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انتخابات اورنئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کرےگا۔ نگران کابینہ ارکان، سرکاری افسران اور حکام نجی غیر ملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔
4
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آبادپہنچ گئے۔ نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پاک ایران تعلقات میں بہتری کیلئے ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں مختلف اموررپرتفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔
5
کراچی: کلفٹن پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنان کیخلاف مقدمات درج، فیرئیر تھانے میں درج ایف آئی آر کے تحت 15 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان میں گلزار قاضی، ایاز رحیم، سلطان رحیم، عبدالستار، محمد فہیم شامل ہیں جب کہ عدم گرفتار شدہ 4 سے 5 ہزار نامعلوم صورت شناس ملزمان بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
6
حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کیلئے استعمال کیے گئے گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف،حماس کی جانب سے استعمال کیا گیا گولہ بارود غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں نا پھٹنے والے میزائلوں اور بموں سے حاصل کیا گیا تھا۔حماس نے صرف ایک 750 پاؤنڈ وزنی نہ پھٹنے والے بم سے سینکڑوں راکٹ بنائے۔
7
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں ووٹ کون سی مخلوق غائب کرتی ہے۔ اس بار چار حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں،کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانےکےلیےنہیں لڑرہا۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب
8
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو ہماری ترجیح صرف معیشت، معیشت اور معیشت ہو گی۔ سادہ اکثریت ملی اور پھر کوئی سازش نہ ہوئی تو بغیر کسی دباؤ کے کام کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے منشور میں ایسا کوئی ہدف نہیں دیا جس پر عمل نہ ہو سکے، مہنگائی کی شرح 22 ماہ کے اندر اندر دس فیصد سے کم کر دیں گے، ڈالر کی قدر 250 روپے کے قریب ہونی چاہیے۔
9
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی۔ آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت ہی بلوچستان کا حل ہے۔حب میں جلسے سے خطاب
10
امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی اتحادی ملکوں کا بھی اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان۔اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
11
ملک کے مختلف حصوں میں بارش، طویل خشک موسم کا خاتمہ،ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
12
بین الاقوامی ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں’ بہترین انٹرنیشنل ٹورازم ڈیولپمنٹ ایوارڈ ‘ پاکستان کے نام، نیویارک میں منعقدہ بین الاقوامی ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں دنیا کی ساڑھے 500 سے زائد ٹورکمپنیوں،کروزلائنز اور دیگر نے شرکت کی جب کہ اس شو میں تقریباً 190ممالک نے حصہ لیا۔پاکستان بہترین انٹرنیشنل ٹورازم ڈیولپمنٹ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔
13
نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانے کا فیصلہ، برطانوی وزیراعظم رشی سونک آج منصوبے کی تفصیلات بتائیں گے جس میں برطانوی حکومت کی جانب سے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانےسے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت کم عمربچوں کوویپس فروخت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔برطانیہ میں بچوں میں ویپ استعمال کرنے کی شرح میں 4.1 فیصداضافہ ہوا ہے ۔
14
ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ریلی یا جلسے میں ہتھیار ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائےگا۔سیاسی جماعتوں کو رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر کسی بھی ریلی یا جلسے میں ہتھیار دیکھا گیا تو مؤثر ایکشن لیں گے، کسی بھی سیاسی جماعت کو اسلحے کی نمائش یا اسےلے کر چلنے کی اجازت نہیں، جو قانونی ایکشن بنتا ہے وہ ہوگا، ریاست کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں، جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردارتک پہنچائیں گے، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو
15
آئی ایم ایف مطالبات کے نام پر ایف بی آر کی تقسیم، نگرانوں کی آخری کوشش، نگران حکومت نے متعلقہ طاقتور حلقوں کو راضی کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبات کے نام پر ایف بی آر کو تقسیم کرنے کا بہانہ پیش کر دیا تاہم فنڈ کی تکنیکی ٹیم نے ابھی تک ایسی کوئی خاص سفارش نہیں کی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اگلے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل وفاقی کابینہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کی منظوری لینے کے لیے رواں ہفتے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
16
آئی ایم ایف کا پاکستان پر بینظیر انکم سپورٹ کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلانے پر زور، پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام چلانے کیلئے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں، کمزور طبقے کیلئے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔آئی ایم ایف
17
حکومت کا زرمبادلہ بچت کیلئے اصلاحات کا پلان تیار،اصلاحات پلان منظوری کیلئے نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں پیش کیا جا ئے گا جوپیرکوطلب کیا گیا ہے۔گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈیکشن پالیسی دوہزار بارہ اورٹائٹ گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈیکشن پالیسی دو ہزار گیارہ میں ترامیم تجویزکی گئی ہیں۔