1
وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری,اقدامات کے تحت وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز روکنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تجاویزمنظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع جولائی سے دسمبر 2023 تک وزیراعظم اقدامات کے تحت تقریباً 2 ارب جاری کئے گئے اور وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل تھے۔
2
عام انتخابات: 50 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار,حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے، الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 18 ہزار 437 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ سٹیشنز حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 32 ہزار 324 پولنگ سٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔سندھ کے 6 ہزار 545 پولنگ سٹیشنز حساس، 6 ہزار 524 انتہائی حساس اور 5 ہزار 937 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کے 6 ہزار 166 پولنگ سٹیشنز کو حساس، 4 ہزار 143 کو انتہائی حساس اور 5 ہزار 388 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
3
ن لیگ آفس جلانے کاکیس: صنم جاوید کی ضمانت منظور ،ایک اور مقدمہ میں گرفتار, صنم جاوید کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ کو انویسٹی گیشن پولیس نے حراست میں لیا، صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔
4
ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بری طرح بے نقاب,سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈ لرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشروبا انکشافات سامنے آئے، غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آ گیا۔غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے، چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ اس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا، مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈا بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی، غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے، وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، اس غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
5
خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج,لاہور ہائیکورٹ نے شہری آفاق کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔اپیل کنندہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بنچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کر دیا، بنچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔
6
عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا.حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کو کسی بھی نئے مقدمے یا چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
7
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس، جسٹس سردار طارق بنچ سے الگ,فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی۔جسٹس امین الدین خان، محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بنچ کا حصہ تھے۔سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسن نے بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔اس موقع پر لاہور بار کے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔جسٹس سردار طارق نے بنچ سے علیحدگی اختیار کر لی جس کے باعث خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔
8
تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال,لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ جسٹس شاہد بلال حسن اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں، کیس متعلقہ بنچ کے سامنے سماعت کیلئے بھجوایا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست متعلقہ بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
9
انتخابات قریب آتے ہی اقتدار اور سیاست کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل, جہاں روایتی اقربا پروری نظر آ رہی ہے وہیں سیاسی خاندانوں میں قریبی رشتہ داروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے، اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی جنگ میں باپ بیٹے کے، بھائی بھائی اور چچا بھتیجے کے خلاف صف آرا ہے۔عام انتخابات میں اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کیلئے سب سے زیادہ سیاسی خانوادے سرگرم دکھائی دیتے ہیں جس میں سیاسی جماعت معنی نہیں رکھتی، کسی بھی حیثیت میں الیکشن لڑا جاتا ہے، بلوچستان میں باپ بیٹا، بھائی بھائی اور چچا بھتیجا کے دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
10
روزگار کیلئے پریشان مزدور طبقہ سیاستدانوں سے نالاں، الیکشن سے کوئی سروکار نہیں,محنت کش اور مزدور طبقہ روزگار کی فکر میں پریشان ہے، بھوک افلاس اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے وہ سیاستدانوں سے بھی نالاں نظر آتے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتخابی عمل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔محنت کش اور مزدور پیشہ افراد کو ووٹ لے کر غائب ہوجانے والے سیاستدانوں سے کسی اچھے کی امید نہیں ہے اور وہ اپنے مسائل حل نہ ہونے کے باعث ناراض بھی ہیں جس کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
11
آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کی تھی،آئی سی سی نے کہا تھا کہ سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔
12
پی ایس ایل9: سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہو گی. تمام فرنچائزز اپنے انیسویں اور بیسویں کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گی، جن فرنچائزز کے کھلاڑی دستیاب نہیں ان کے متبادل کھلاڑی بھی چنے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہو گا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے، رواں سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے، 12فروری سے ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز کا سلسلہ شروع ہو گا۔
13
شمالی کوریا کا ایک اور نئے سٹریٹجک کروزمیزائل کا تجربہ, تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔شمالی کوریا بارہا یہ باور کراتا رہا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی وقت شروع ہونے والی جنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔
14
غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھرمیں سرِفہرست, عام انتخابات سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی رپورٹ میں مودی سرکار کے انتخابات کو بھارت میں پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر مبنی غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ کے متن کے مطابق بھارت میں سماجی خلیج بڑھنے کا خطرہ ہے، مبصرین کاکہنا ہے کہ مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی وقتی سیاسی فائدے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر غلط اور گمراہ کن معلومات کا غیر معمولی استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو بھارت کے لیے اگلے 10 سالوں تک سب سے بڑا خطرہ تسلیم کیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا وسیع پیمانے پر استعمال بھارت میں شہری بدامنی، احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔


