1
ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: اسد قیصر اور قاسم سوری کی نظرثانی درخواستیں خارج, صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نظرثانی اپیلیں واپس لے لیں۔ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل نعیم بخاری سے استفسار کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں؟سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر اور قاسم سوری کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں خارج کر دیں اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی کوئی بنیاد نہیں بنتی۔
2
پی ٹی اے نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند کردی: بابر اعوان کا دعویٰ, اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے، بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے، صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے، ان کے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔بابر اعوان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ،گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
4
ناظم آباد واقعہ، مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر عاصم کو کارکن کے قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ ناظم آباد میں ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں، احمد فراز کو پی پی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا، یہ ساری کارروائی ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر ہوئی ہے، بولا جارہا ہے گاڑیاں جلانے پر فراز کو گولی ماری گئی ہے، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں گولی چلانے والوں کے ساتھ موبائل آرہی ہے، ڈاکٹر عاصم اس قتل کے ذمے دار ہیں ۔میڈیا سے گفتگو
5
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ،پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت پندرہ سو کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر ہے۔


