1
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ،زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی، مارچ میں شرح سود کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، رواں مالی سال مہنگائی 23 سے 25 فیصد رہے گی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہے گی۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس
2
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت رہتی توجنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔ میں نواز شریف اور خود کا سلام پیش کرتا ہوں ، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکر آج بہت خوش ہوں۔ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سےآراستہ کیا، 20 دانش سکول بنائے، جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں، راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کےکسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔راجن پور میں جلسے سے خطاب
3
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائز مریم نواز نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے جب نواز شریف آتا ہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے۔میرے شیرو اور شیرنیوں آپ کا بہت شکریہ، یہ حلقہ میرے لئے نیا نہیں ہے، آپ لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، آپ نے پہلے بھی نواز شریف کو جتوایا، اس دفعہ بھی جتوائیں گے۔ 2017 میں نواز شریف کو غلط سزائیں دی گئیں،میں ہاتھ جوڑ کر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ نے ہمیشہ میری لاج رکھی، 2017 میں کلثوم نواز نے یہاں سے الیکشن جیتا، 2017 میں جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو آپ نے ساتھ نہیں چھوڑا، آپ پر ووٹ کی عزت کی بہت بھاری ذمہ داری ہے۔لاہور میں جلسے سے خطاب
4
سٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایتیں زیادہ ہیں جس کے بعد تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نئے نوٹ کی ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
5

6
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اقتدار میں آکر بیروزگاری ختم، نوجوان کی اعلیٰ تعلیم، روزگار کا مسئلہ حل کروں گا۔ آج میرا ارمان پورا ہوا، دس سال سے انتظار تھا وہ دن آگیا، آٹھ فروری کو یہی حال ہو گا جو آج ہے، ہمارے لئے دو ہزار اٹھارہ چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کا صوابی میں جلسے سے خطاب ، کہا ہمارے دور حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، ان کی حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، آج ہمارے صوبے کا خزانہ خالی ہے، تنخواہ کے لئے پیسے نہیں، الیکشن میں دس دن باقی ہیں اب جرگوں کی ضرورت نہیں۔
7
دانیال عزیز کا الیکشن کمیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کا مطالبہ،ہم نے نوازشریف سے کہا آپ مریم کو بھیجیں ہم جلسہ کرائیں گے،احسن اقبال لوگوں کو جلسہ میں شرکت کرنے سے روکتے رہے، احسن اقبال، ان کے ایم پی اے اور ان کا کوئی رشتہ دار مریم نواز کے جلسہ میں شریک نہیں ہوا، وہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا کہ لوٹا کون ہے ساتھی کون۔دانیال عزیز کی حلقہ این اے 75 میں میڈیا سے گفتگو
8
مخالفین نے دہشتگردی کی کارروائیاں، لاشیوں کی سیاست شروع کر دی۔نوجوان، خواتین، بزرگ الیکشن مہم میں تیزی لائیں، الیکشن کے دوران نہ دھاندلی کرنے دیں گے نہ نتیجہ بدلنے دیں گے، ایک طرف الیکشن مہم چل رہی ہے دوسری طرف کچھ عناصر خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ایک طرف الیکشن کمیشن مصنوعی طریقے سے بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس بھیج رہا ہے، اتنا بڑا واقعہ ہوا ابھی تک الیکشن کمیشن خاموش ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس
9
یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 30 ارب روپے گرانٹ دینے کا اعلان،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پا گئے، یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے، یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 930 ملین یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔