1
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بے قصور تھا، وہ جج بھی چلاگیا جسے 8 ماہ بعد چیف جسٹس بنناتھا، جج استعفیٰ دے کر چلاگیا کیوں کہ پتہ تھا چورکی داڑھی میں تنکا ہے۔اس محبت کا کیسے جواب دوں؟ آج بہت سوچ رہاہوں آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، یہ ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے ناز اور فخر ہے۔ بہت خوشی ہے بھائی بہنوں کی خدمت کی ہے، اس خدمت کے صلے میں آنکھوں میں محبت دیکھ رہاہوں، خدمت نہ کی ہوتی تو آپ ایسی خوشی کا اظہار نہ کرتے، دل چاہتاہے آپ کیلئے وہ کچھ کروں جس کی توقع آپ مجھ سے کرتے ہیں۔لاہور میں اپنی انتخابی حلقے این اے 130 میں کارکنوں سے خطاب
2
صادق آباد: غیرملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی کیخلاف تحقیقات شروع،غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کی تحقیقات کے بعد ہی اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ تین غیرملکی سائیکلسٹ ہفتے کے روز سندھ سے رحیم یار خان کی حدود میں داخل ہوئے تو ایس او پی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی تاہم وہ اس بات پر بضد تھےکہ انہیں کوئی سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان پنجاب پولیس
3
ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام،عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان ایونٹ کےکوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔پولینڈ نے پاکستان کو 7-8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی تاہم اب پاکستان 9 ویں سے 16ویں پوزیشن کیلئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔


