1
’تیر اور شیر کو ووٹ دینے کا مطلب بربادی کو ووٹ دینا ہے‘امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، آج نواز شریف کہتا ہے کہ ہم آئیں گے تو نیب کو ختم کر دیں گے تاکہ کوئی پکڑ نہ سکے جماعت اسلامی آئے گی تو احتساب کے اداروں کو مضبوط کرےگی۔ نواز اور زرداری خاندان نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکی بم نےجاپان کو بھی نہیں پہنچایا آج پاکستان پر 80ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضہ ہے، پاکستان کی کرنسی آج کاغذ کا ٹکرا بن گیا ہے۔کوٹ مومن سرگودھا میں انتخابی جلسے سے خطاب
2
این اے 130 لاہور: نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار،لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، ماضی میں اس حلقے کا نمبر 120 تھا۔اس حلقے سے دیگر کئی امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں تاہم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے یہاں کے الیکشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
3
پنجاب میں نمونیا بے قابو، مزید 3 بچے جاں بحق، رواں ماہ نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 243 تک پہنچ گئی۔پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 801 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے، جنوری میں اب تک پنجاب میں نمونیا کے 15331 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
4
حکومت کا موبائل مینوفیکچررز کو 3 فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ، 35 برانڈز پاکستان میں موبائل فونز بنا رہے ہیں، حکومت نے موبائل مینوفیکچررز کو 3 فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جولائی اگست میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، فائیوسپیکٹرم کی نیلامی آسان شرائط پر رکھیں گے ایسی پالیسی لائیں گے کہ کمپنیاں انفراسٹرکچرپر سرمایہ کاری کریں گی۔وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا تقریب سے خطاب


