1
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پ ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا تھا لیکن اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکرٹری کی تھی، اس حوالے سے ملٹری سیکرٹری کو انکوائری کا کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ سائفر کے بارے میں کوئی کلیو نہیں ملا۔
2
پاکستان میں کرپشن میں کمی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں کئی سال بعد بہتری، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان 140 ویں سے133 ویں نمبر پر آگیا جب کہ کرپشن انڈیکس 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا ہے۔
3
صحافیوں کیخلاف ایف آئی اے نوٹسز انتخابات کے بعد ٹیک اپ ہونگے: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافیوں کی ہراسگی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے دلائل دیے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون واضح ہے، جب تک ججزکمیٹی میں معاملہ نہ چلاجائے عدالت کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی،چف جسٹس کے ریمارکس
4
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے فیصلے پر کہا ہےکہ کسی بھی جگہ سے کرنسی نوٹ کی تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔ پرانے نوٹ واپس کرنےکی مہلت ایک سال سے 6 ماہ تک کی ہونی چاہیے اورکسی بھی متعلقہ جگہ سے تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔
5
24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 14 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں نمونیا کے 872 کیسز رپورٹ ہوئے اور لاہور میں 24 گھنٹوں میں 202 بچے نمونیا کا شکار ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا۔محکمہ صحت پنجاب
6
یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع،حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔
7
مچ میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،
8
بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔چیف الیکشن کمشنر
9
سائفر کیس: عمران خان نے سرکاری وکلا صفائی کی تقرری چیلنج کردی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وساطت سے ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
10
بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچ حملے میں کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ کالعدم تنظیم کے ایک گروپ کی جانب سے مچ میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کو فورسز نے کامیابی سے ناکام بنادیا ۔
11
سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعویٰ،سائفر معاملہ جب زیر بحث آیا تو بانی پی ٹی آئی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران جنرل باجوہ سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں پرویز خٹک، اسد عمر اور میں شامل تھا۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سےگفتگو
12
کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کےفتوے پر الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا۔کہا دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرےگا۔ حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
13
اسرائیل نے غزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔ اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے، کانفرنس میں غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔
14
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملےجاری، مزید 215 فلسطینی شہید، اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے فلسطینی شہدا کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔